کیندریہ ودیالیہ کے 50 سالہ سفر پر مبنی تصویری نمائش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-21

کیندریہ ودیالیہ کے 50 سالہ سفر پر مبنی تصویری نمائش

Kendriya Vidyalaya kolkata
کیندریہ ودیالیہ کا قیام1963ء میں عمل میں لایاگیاتھا۔ رواں سال کیندریہ ودیالیہ کا گولڈن جوبلی سال کے طورپر منایاجارہاہے۔ کیندریہ ودیالیہ سنگھٹن نے وزارت دفاع کے ذریعہ مرکزی اسکولوں پر مبنی اسکیم کے تحت20ریجمنٹل اسکولوں کی شروعات کی تھی اور اب 5زونل انسٹی ٹیوٹس آف ایجوکیشنل ٹریننگ(زیڈ آئی ای ٹی)، 25 علاقائی دفاتر کے ساتھ ملک میں1094کیندریہ ودیالیہ نیٹ ورک چلائے جارہے ہیں۔ اپنے قیام سے ہی کیندریہ ودیالیہ(مرکزی اسکول) نے سکنڈری اور سینئر سکنڈری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ قومی یکجہتی کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتارہاہے۔اس اسکول کی خصوصیت یہ ہے کہ بچوں میں "ہندوستانی"ہونے کاجذبہ پید اکیاجاتاہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 31مارچ، 2013ء کے مطابق کیندریہ ودیالیہ اسکول میں11,12,012طلباء کا اندراج کیاجاچکاہے اور یکم اکتوبر2012کے مطابق کیندریہ ودیالیہ سنگھٹن میں کارکنوں کی تعداد 56,445ہے۔ کیندریہ ودیالیہ سنگھٹن کے ذریعہ اسکول کے 50ویں سالگرہ کے موقع پر موبائل فوٹو نمائش کا اہتمام کیاجارہاہے۔ اس نمائش کا مقصد اسکولی تعلیم کے شعبہ میں کیندریہ ودیالیہ کی حصہ داری سے متعلق عوام میں بیداری لانا ہے۔ اس نمائش میں مختلف ادوار میں کیندریہ ودیالیہ کے ذریعہ نمایاں کارکردگیوں اور تعلیم نظام سے متعلق چند ایجادات کو نمایاں کیاگیاہے ۔ مذکورہ موبائل نمائش کا اہتمام ملک کے 14شہروں میں کیا جارہاہے جن میں نئی دہلی، چندی گڑھ،لکھنو، پٹنہ، جئے پور، کولکاتا، گوہاٹی،بھوپال، احمدآباد، ممبئی ، بنگلور، تریوندرم، چنئی اور حیدرآباد شامل ہیں۔ اس نمائش کے ذریعہ محسوس کیا جاسکتاہے کہ 20اسکولوں کی شروعات سے لے کر آج تک کیندریہ ودیالیہ نے کس قدر ترقی کی ہے۔ نمائش کا ایک سیکشن کا انعقاد کولکاتا میں 11دنوں پر(23ستمبر تا3 اکتوبر2013ء) مشتمل ہوگا۔ کیندریہ ودیالیہ سنگھٹن کے گولڈن جوبلی تقریبات کی افتتاحیہ تقریب کااہتمام گذشتہ6فروری،2013ء کو نئی دہلی میں کیاگیا۔

Kendriya Vidyalaya Sangathan launches travelling photo exhibition in kolkata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں