مدھیہ پردیش کے علاقہ ہردا میں کرفیو برقرار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-21

مدھیہ پردیش کے علاقہ ہردا میں کرفیو برقرار

مدھیہ پردیش کے ضلع ہردا کے کھڑکیا ڈیولپمنٹ بلاک میں دوفرقوں کے درمیان تصادم کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی تھی جس کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے نافذ کرفیو آج بھی جاری رہا اور صورتحال پوری طرح کنٹرول میں ہے۔ پولیس نے31افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ علاقہ کے پولیس عہدیدار سائمن ہیرالڈ نے بتایاکہ یہاں صورتحال پوری طرح کنٹرول میں ہے اور احتیاطاً اضافی پولیس کو تعینات کردیاگیاہے۔ مردہ جانور کے ملنے کے واقعہ کے بعد کل دونوں فرقوں کے درمیان زبردست تکرار ہوئی اور اسی تنازعہ کی وجہ سے لوگوں نے دوکانوں اور مکانوں میں آگ لگانے کی کوشش کی۔ صورتحال کشیدہ دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے کل شام 4بجے سے کرفیو نافذ کردیاتھا۔ ہرداکے کھڑکیا چیپاباد میں غیر معینہ مدت کا کرفیو کل شام سے نافذ ہے ۔ ایک تالاب کے قریب کسی جانور کی لاش ملنے کے بعد ہجوم برہم ہوگیا، آتش زنی کی وارداتیں ہوئیں جنہیں روکنے میں پولیس ناکام رہی تو اس نے کرفیو لگادیا۔ نامہ نگاروں کو پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپک ورما اور ہردا کے ضلع کلکٹر رنجیش شریواستو نے بتایاکہ امتناعی احکام نافذ کردیئے گئے ہیں اور تشدد کی روک تھام کیلئے پورے کھڑکیا ٹاؤن میں غیر معینہ مدت کا کرفیو لگادیاگیاہے۔ رپورٹوں کے مطابق پولیس حالات کو اعتدال پر لانے کیلئے24گھنٹے گشت کررہی ہے۔

Curfew continues in violence-hit Harda District Bhopal town

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں