انسانی حقوق ایوارڈ کیلئے ملالہ اور اسنوڈین کا انتخاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-18

انسانی حقوق ایوارڈ کیلئے ملالہ اور اسنوڈین کا انتخاب

Malala Snowden nominated for EU award
یوروپی یونین نے انسانی حقوق ایوارڈ کیلئے پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی اورامریکہ کے سابق جاسوسی ایجنٹ ایڈورڈاسنوڈین کونامزد کیاہے۔ یوروپی پارلیمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق انسانی حقوق کی خدمات کے اعتراف میں دیئے جانے والے مخاروف ایوارڈ کیلئے ملالہ اور اسنوڈین سمیت7افراد کو نامزد کیاگیاہے۔ ان شخصیات کو آئندہ ماہ یہ ایوارڈ دیاجائے گا۔ ایوارڈ کیلئے نامزدگی میں نسلی تفریق مخالف لیڈر نیلسن منڈیلا، نوبل ایوارڈ یافتہ آنگ سان سوچی سمیت کئی اہم شخصیات کا اہم رول رہاہے۔ گذشتہ برس افغانستان میں طالبان حملے میں بال بال بچنے والی16سالہ ملالہ کی نامزدگی تین پارٹیوں نے مشترکہ طورپر کی۔ اس کے علاوہ ماحولیات کے حامی گروپ گرین نے اسنوڈین کی نامزدگی کی ہے۔

Malala, Snowden nominated for EU human rights award

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں