شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت - جی سی سی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-18

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت - جی سی سی

گلف کوآپریشن کونسل(جی سی سی) نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال کو غیر ذمہ دارانہ اور غیر انسانی حرکت قرار دیتے ہوئے اس کو سختی سے مذمت کی۔جنیوا میں بحرینی سفیر یوسف البجیری کے حوالہ سے بتایاگیا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال عالمی اور انسانی اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے شامی بحران عالمی برادری کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے اور ایسے حالات میں اقوام متحدہ کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔ عالمی ادارہ کیلئے یہ ذمہ داریاں انجام دینے کا وقت ہے۔ الجبیری اقوام متحدہ کو پیش کردہ ایک تحقیقاتی رپورٹ کے حوالہ سے ان احساسات کا اظہار کررہے تھے۔ بحرن، اپنی باری کے مطابق جی سی سی کی صدارت کررہاہے۔ الجبیری، شام میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ پر تبصرہ کررہے تھے۔ گلف کوآپریشن کونسل، بحرن، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر مشمتل ہے۔انہوں نے21اگست کو دمشق کے مضافات میں کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال کرنے والوں کے خلاف تادیبی و انسدادی کاروائیوں کے علاوہ قتل عام کے خاتمہ کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے شام میں لڑائی کے خاتمہ کے لئے متحدہ بین الاقوامی موقف کابھی مطالبہ کیا۔ الجبیری نے یہ بھی کہاکہ گلف کوآپریشن کونسل حکومت او رملیشیاء (باغی جنگجوؤں) کو اس بحران کے لئے ذمہ دارٹھہراتاہے۔

GCC condemns Syria's use of deadly chemical weapons

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں