طالبان امریکہ کے ساتھ امن بات چیت کیلئے تیار نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-18

طالبان امریکہ کے ساتھ امن بات چیت کیلئے تیار نہیں

طالبان، دوحہ امن عمل ناکام ہونے کے بعد سے ا مریکہ یا کسی اور ملک کے ساتھ بات چیت کرنے پر رضامند نہیں۔ افغانستان اور پاکستان کے لئے مقرر خصوصی امریکی نمائندہ جیمس ڈابنس نے کہاکہ عملی طورپر طالبان ابا مریکہ کے ساتھ یا خود افغان کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار نہیں ہے اور ہم یقین کے ساتھ یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ وہ کب تک اس دائرہ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ ہم بہرحال بات چیت کے خواہاں ہیں، ایسی بات چیت جو امریکہ اور طالبان کے درمیان نہ صرف راست طورپر ہو، بلکہ طالبان اور افغان حکومت کے ساتھ بھی اس کا سلسلہ مربوط رہے۔افغان حکومت کے علاوہ ہائی پیس کونسل کے ساتھ بھی اس کا سلسلہ ملنا چاہئے۔ ڈابنس واشنگٹن فارن پریس سنٹر میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ طالبان فی الوقت بات چیت کیلئے تیار نہیں، تاہم ہم امید کادامن نہیں چھوڑیں گے۔ کسی نہ کسی مرحلہ میں مثبت حالات رونما ہوں گے تاہم یہ بتانا مشکل ہے کہ ایسے حالات کب تک پیدا ہوسکیں گے۔ اعلیٰ امریکی سفارتکار نے کہاکہ امریکہ افغانستان کے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ خصوصی طورپر پاکستان کے ساتھ علاقائی تعاون حاصل کرنے کی کوششیں کررہاہے تاکہ افغانستان کومستحکم اور مضبوط بنایاجاسکے۔

Taliban not ready for talks with any country: US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں