مسلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری قائم کرنے علی گڑھ کے تاجرین کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-11

مسلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری قائم کرنے علی گڑھ کے تاجرین کا فیصلہ

علی گڑھ کے مسلم صنعت کاروں اور تاجروں نے اپنی خود کی بزنس لابی یعنی مسلم چیمبر آف کامرس اینڈ اڈسٹری (ایم سی سی آئی) تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ادیوگ دیاپار منڈل(صنعتی و تجارتی بورڈ)کی جانب سے گوشت کے تاجرین کو حمایت سے انکار کے بعدیہ فیصلہ، مسلم تاجروں کے ایک اجلاس میں گذشتہ ہفتہ کیاگیا۔ ڈائرکٹر میڈیا سنٹر علی گڑھ جاسم محمد نے بتایاکہ اجلاس میں تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ایک اور قرار داد منظور کرتے ہوئے ایم سی سی آئی نے علی گڑھ ضلع مجسٹریٹ سے خواہش کی ہے کہ وہ کسی خطرہ یا رکاوٹ کے بغیر گوشت کی تجارت جاری رہنے کیلئے اقدامات کریں اور ان لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں جو گوشت کے تاجروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ رقم بٹورنے اور سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ جاسم محمد نے بتایاکہ علی گڑھ ، گوشت کی تجارت کا ایک اہم مرکز ہے اور گوشت، برآمد بھی کیاجاتاہے ۔ اگر کسی فرد یا تنظیم کی جانب سے رکاوٹیں پیدا کی جاتی ہیں تو ان کو غیر قانونی سمجھا جائے گا۔ مسلم تاجروں کا کہنا ہے کہ"گوشت اور گائے کے گوشت کے درمیان فرق ہے۔ مذہبی جذبہ، گائے کے گوشت سے وابستہ ہے اور ہم ان جذبات کا احترام کرتے ہیں۔" ویژن اکیڈیمیا پبلیکیشنز پرائیوٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر رضااللہ خان نے کہاکہ ہم، علی گڑھ میں گوشت کے قانونی کاروبار کو بند کرنے کی، بعض مفادات حاصلہ اور فرقہ پرست تنظیموں کی سازش کی مخالفت کرتے ہیں۔ خان نے میڈیا سنٹر علی گڑھ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا اور کہاکہ ادیوگ ویاپار منڈل کو گوشت ککے تاجروں کی تائید کرنی چاہئے تھی۔ انہوں نے الزام لگایاکہ مسئلہ کو سیاسی رنگ دیئے جانے کے سبب ادیوگ ویاپار منڈل، گوشت کی تجارت کی مخالفت کے سبب خود اس مسئلہ کا ایک فریق بن گیاہے۔ اسی دوران ڈائرکٹر علیشا پبلیکیشنز نکہت پروین نے کہاہے کہ سیاسی رنگ آمیزی کے سبب ویاپار منڈل بالعموم مسلم تاجروں کو نظر انداز کردیتی ہے۔"ہم ٹیکس ادا کرتے ہیں اور قانونی طورپر اپنا کاروبار کرتے ہیں لیکن حکومت اور نظم و نسق ہمارے مفادات کو نظر انداز کرتاہے۔"یوپی مسلم حلوائی ویلفر اسوسی ایشن کے عبدالحمید نے کہاکہ گوشت کی تجارت سے ہٹ کر دیگر روایتی کاروبار بھی ہیں جن سے مسلمان وابستہ ہیں۔ انہیں(مسلمانوں کو)قابل لحاظ رکاوٹوں کا سامنا کرنا ہے ۔ "حکومت کی غلط پالیسیوں اور غفلت کے سبب ہینڈلوم صنعت دم توڑرہی ہے۔"

Separate "Muslim Chamber of Commerce & Industries (MCCI)" founded in Aligarh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں