لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم پاکستانی فوج کے متوتع سربراہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-14

لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم پاکستانی فوج کے متوتع سربراہ

Lt.General Haroon Aslam may Next Army Chief
پاکستان کی طاقتور فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی معیاد نومبر میں ختم ہورہی ہے۔ سیاسی حلقوں اور اقتدار کی راہداریوں میں ان کے متوقع جانشینوں کے ناموں پر غور و خوص ہورہا ہے۔ فوج کے آئندہ سربراہ کے تقرر پر اس لئے بھی بہت ذیادہ توجہ حاصل ہورہی ہے کہ ماضی میں سیول حکومتوں کی طرف سے نامزد کردہ جنرلوں سے مسائل درپیش رہے ہیں۔ ایک اور اہم عہدہ جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے صدر نشین کا ہے جو آئندہ ماہ خالی ہوجائے گا اور تجزیہ نگاروں کا احساس ہے کہ جو کوئی اس عہدہ پر فائز ہوگا وہ ائندہ فوجی سربراہ بنے گا۔ فوجی سربراہ کے عہدے کے لئے کئی نام زیر گشت ہیں اور اس ڈوڑ میں ایسا محسوس ہوتا ہے کے لیفٹنئنٹ جنرل ہارون اسلم جو فی الحال چیف آف لاجسٹکس اسٹاف ہیں' سب سے آگے ہیں۔ جنرل کیانی کی سبکدوشی کے بعد وہی سب سے سینئر ہیں۔ ہارون اسلم ڈائرکٹر ملٹری آپریشنس کی حیشیت سے خدمت انجام دے چکے ہیں' نیز وہ ایلیٹ فورس ڈیویژن(اسپیشل سروس گروپ) کی کمان سنبھال چکے ہیں ۔

Lt.General Haroon Aslam may become Next Army Chief

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں