اسلام آباد - پاکستان کی پہلی ملٹی پلکس تھیٹر کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-02

اسلام آباد - پاکستان کی پہلی ملٹی پلکس تھیٹر کا آغاز

Islamabad cineplex
پاکستان میں دارالحکومت اسلام آباد میں پہلی ملٹی پلکس تھیٹر میں فلموں کی نمائش کا آغازہوگیاہے۔ فلمی شائقین فلمیں دیکھنے ٹوٹ پڑے ہیں۔ سنچورین سائن پلکس اسلام آباد کا پہلا مال ہے ۔ اس شاپنگ مال کی تھیٹروں میں شاہ رخ خان کی فلم "چینائی ایکسپریس"اور دوسری فلمیں"میں ہوشاید آفریدی" پیسفک رم گریٹ" پر ہجوم انداز میں دکھائی جارہی ہیں۔ 15؍اگست "سنچورین مال"کا آغاز ہوا۔ پاکستان میں ہندوستانی فلمیں ڈی وی ڈی پر دیکھی جاتی ہیں۔کیبل چینل پر بھی ہندوستانی فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔ بالی ووڈ کی فلمیں پاکستان میں دلچسپی سے دیکھی جاتی ہیں۔سنچورین سائن پلکس کے مالک عامر حیدر نے کہاکہ اسلام آباد میں تعینات بیرونی سفارتکاروں کو فلمیں دیکھنے کیلئے مدعو کیاگیاہے۔ ٹکٹس کی شرح کافی مہنگی ہیں۔ عام فلم کیلئے ٹکٹ500روپیئے اور3Dفلم کیلئے ٹکٹ600روپیئے رکھاگیاہے۔ یہی فلمیں اگر گولڈ لاونج میں بیٹھ کر دیکھیں تو عام فلم کیلئے ٹکٹ1250روپیئے ہوگا۔3Dفلم کیلئے 1500روپیئے ٹکٹ خریدنا ہوگا۔ اس وقت پاکستان میں شاہ رخ خان کی فلم "چینائی ایکسپریس" دھوم مچارہی ہے شاہ رخ خان کے علاوہ پاکستان میں سلمان خان اور عامر خان مقبول ہیں۔

Islamabad's cineplex running to packed houses

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں