مالی حالت بہتر بنانے ہندوستان اور جاپان کا 50 بلین ڈالر کا معاہدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-07

مالی حالت بہتر بنانے ہندوستان اور جاپان کا 50 بلین ڈالر کا معاہدہ

India-Japan-currency-swap-pact-50bn-dollar
ہندوستان اور جاپان نے اپنے کرنسی تبادلہ انتظام میں آج زائد از3گنااضافہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ اقدام، ہندوستانی کرنسی(روپیئے) کے لئے ایک اہم اشارہ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کرنسی تبادلہ کی سطح 15بلین ڈالر سے بڑھ کر 50 بلین ڈالر ہوجائے گی۔ یہ فیصلہ وزیراعظم ہند ڈاکٹر منموہن سنگھ اور نائب وزیراعظم جاپان ٹارو آسو کے درمیان ملاقات کے دوران کیاگیا۔ یہ ملاقات جی20-ممالک کی چوٹی کانفرنس سے وقت فارغ کرتے ہوئے کی گئی۔ (جی20-ممالک، صنعتی ترقی یافتہ ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کا گروپ ہے ۔) ہندوستان اور جاپان دونوں ممالک کی حکوتوں کوتوقع ہے کہ کرنسی تبادلہ انتظام میں اضافہ سے عالمی مالیاتی مارکٹوں بشمول ابھرتی معیشتوں کے استحکام میں مدد ملے گی۔ ڈاکٹر سنگھ اور آسو کی ملاقات کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ فریقین نے یہ احساس بھی ظاہر کیا ہے کہ ہندوستان میں طویل مدتی بنیادوں پر سرمایہ کی منتقلی کو فروغ دینے اور اس میں استحکام پید اکرنے مالیاتی ونیز سرمایہ کاری شعبوں میں اصلاحات جاری رکھنے کی اہمیت ہے ۔ آج کے اس فیصلہ سے ایک ہی دن قبل یعنی کل ڈاکٹر منموہن سنگھ نے جاریہ کرنسی بحران سے نمٹنے کے لئے جی20-ممالک کی صفوں میں وسیع ترمشاورت کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ ہندوستان کے نائب صدرنشین منصوبہ بندی کمیشن مونٹیک سنگھ اہلوالیہ نے کہاکہ کرنسی تبادلہ انتظام اور 100بلین ڈالر کے ہنگامی ریزرو انتظام(سی آر اے) کو شروع کرنے سے متعلق برکس ممالک کے منصوبے سے،روپیئے کے دفاع کی "دوسری لائن" کی تعمیر کے لئے ہوں گے ۔اہلوالیہ نے جو جی20- ممالک کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر منموہن سنگھ کے ساتھ ہیں، وضاحت کی کہ ہندوستان نہیں سمجھتا کہ سہولت میں فوری طورپر کوئی کمی ہوگی۔ کرنسی تبادلہ کی سہولت کو اس وقت استعمال کیاجاسکتاہے جب مدمحفوظ رقم ایک سہولت بخش سطح سے نیچے ہوجائے۔ ہندوستان، بحالت موجودہ لگ بھگ 280بلین ڈالر کا فارن ایکسچینج رکھت اہے ۔ یہ مدمحفوظ، ملک کے سالانہ در آمدی بل کے ، لگ بھگ 7ماہ کے لئے کافی ہوسکتا ہے ۔ تجزیہ نگارون کا کہنا ہے کہ جاپانی کرنسی ین کے تبادلہ میں توسیع کا مقصد شرح تبادلہ کو بہتر بنانا ہے ۔ اس طرح سرمایہ مارکٹوں کو یہ اشارہ مل سکتاہے کہ ضرورت پڑنے پر ہندوستان نے اپنی کرنسی کی شرح تبادلہ کے بچاؤ کے لئے اپنی صلاحیت میں اضافہ کرلیا ہے ۔

India-Japan expand currency swap pact to $50bn

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں