کولکاتا میں 100 کروڑ روپے کی وقف جائیداد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-02

کولکاتا میں 100 کروڑ روپے کی وقف جائیداد

گزشتہ دنوں وقف بورڈ کے چیئرمین جسٹس محمد عبدالغنی نے روزنامہ راشٹریہ سہارا، کولکاتا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ وقف جائیداد کا اگار ایمانداری کے ساتھ استعمال کیا جائے تو ایک بھی مسلمان غریب اور مفلوک الحال نہیں رہے گا کیونکہ وقف جائیداد بدنظمی، بے ایمانی اور غاصبانہ رویہ کا شکار ہے۔ ریاست میںمتعدوقف جائیدادوں پر غیر قانونی قبضہ کی وجہ سے سیکڑوں کروڑ روپئے کا نقصان ہورہا ہے۔ اس کی وضاحت وقف بورڈ کی طرف سے کی گئی ہے۔ جلپائی گوڑی میں 100بیگھہ زمین پر چائے بگان کے بعد اب کولکاتا میں تقریباً100کروڑ روپئے کی وقف جائیداد کا پتہ چلا ہے۔ وقف بورڈ نے اسے اپنے ہاتھ میں لینے کی کاروائی شروع کردی ہے۔ خبر کے مطابق وقف کی یہ جائیداد4نمبر کرنموئے روڈ پر واقع ہے ۔ جسے 75سال کی لیز پر دیاگیاتھا لیکن لیز کی میعاد پوراہونے کے باوجود وقف جائیداد پر غیر قانونی طریقہ سے قبضہ برقرار ہے۔ تقریباً20کٹھازمین کی یہ جائیداد پرنس غلام محمد وقف اسٹیٹ کے تحت درج ہے۔ مقامی لوگ اسے راجہ چیمبرس کے نام سے جانتے ہیں۔
وقف بورڈ کے ممبر اور بار کونسل کے میئرمین انصار علی منڈل نے بتایا کہ غلام پرنس غلام محمد وقف اسٹیٹ کئی جگہ ہے۔ 1928میں 700روپئے میں لیز پردی گئی تھی فی الحال اس جگہ کا کرایہ تقریباً10لاکھ روپئے ماہانہ ہے۔ وقف بورڈ کے چیئر مین عبدالغنی سمیت بورڈ کے کئی ممبران اور افسروں نے حال ہی میں اس جائیداد کا معائنہ کیا تھا ۔ ان کے ساتھ ٹیپوسلطان کے خاندان کے فرد شاہد عالم بھی تھے ۔ یہ جائیداد ٹیپوسلطان کے خاندان کا وقف اسٹیٹ ہے۔ پرنس غلام محمد حقیقت میں ٹیپوسلطان کی نسل سے تھے۔ انہوں نے میلاراجہ نام کے ایک شخص کو یہ جگہ لیز پردی تھی ۔
اس سال کے فروری مہینہ میں لیز کی معیاد پوری ہوگئی لیکن اب بھی اس جائداد پر وہ قابض ہے اور اس سلسلہ میں اس نے وقف بورڈ سے کسی طرح کا کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔ اس جائیداد کو اس نے کرایہ پر دے دیا ہے جس سے لاکھوں روپئے کی آمدنی ہورہی ہے۔ وقف بورڈ کے چیئر مین کا کہنا ہے کہ یہ جائیداد پبلک وقف کے ماتحت میں ہے۔ کرایہ دارقانون1977کے دفعہ (UA)کے مطابق اس موقف جائیداد پر کسی بھی حال میں کرایہ داروں کونہیں رکھاجاسکتا ہے۔ ہم لوگ اس جائیدادکوواپس لینے کیلئے تمام امور پر غور و فکر کررہے ہیں۔ جلد ہی تمام ضروری قدم اٹھائے جائیں گے۔

Waqf property in Kolkata Rs 100 crore

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں