10/ستمبر حیدرآباد یو۔این۔آئی
فیڈریشن آف آندھراپردیش چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فیاپسی) ابھینو ہائی ٹیک کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے اشتراک سے 15ستمبر کو ابھینوکالج کیمپس، معین آباد میں فیاپسی، ابھینو ہائی ٹیک جانب فئیر کا انعقاد عمل میں لائے گا۔ جاب فئیر(روزگار نمائش) میں کمپنیوں کو ٹیکنیکل وغیرہ ٹیکنیکل فریش گریجویٹس کی بھرتیوں کا سنہرا موقع حاصل ہوگا۔ فیاپسی سے جاری ایک اعلامیہ میں یہ وضاحت کی گئی کہ مشہور کمپنیوں نے نمائش میں شرکت کی توثیق کی ہے، جن میں کن یونائیٹیڈ ہیونڈے موٹرس لمیٹڈ ، کن شیورلے موٹرس لمیٹڈ ، اپولوہاسپٹلس، میڈیلس ہیلتھ کئیر، کچ وے ٹکنالوجیز، کشمانو انفارمیشن ٹکنالوجیز، ایڈوکیٹ فاؤنڈیشن، سورنا بھومی ڈیولپرس، بگ سی موبائلس، یوریکا فوربس لمیٹڈ، سنچن انفوسولیشنس پرائیوٹ لمیٹڈ، انڈیا انفولائن لمیٹڈ، شبھا گروہا پراجیکٹس(انڈیا) لمیٹڈ،ٹی ایم ائی ای 2ای اکیڈیمی، گلوبل انووسورس، اے ایس اے بھانو ٹیکنیکل سرویسس لمیٹڈ، ریڈآکس سالیوشنس، سری لوگیلوڈیولپرس پرائیوٹ ،کیڈیا انفوٹیک لمیٹڈ، پوزیٹیوشفٹ انٹرنیشنل، ساہی سوئچ گئیر پروڈکٹس لمیٹڈ، سی ای ایم انٹرنیشنل سری آدیتی گروپ آف کمپنیز، جینئس کنسلٹنٹ لمیٹڈ، بھارتی ائیرٹیل، آئیڈیا سیلولر لمیٹڈ ، کیرئیر ٹری جابس، ایچ آڑ سالیوشنس کے علاوہ کئی دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔ روزگار میلہ کا اہتمام مختلف شعبوں میں 1200 جائیدادوں کے لئے ہورہاہے۔ جن میں آئی ٹی مارکٹنگ ہیلتھ کیئر رٹیلس اور فارمیسی شامل ہیں۔ اعلامیہ میں بی اے، بی کام، بی ایس سی، پی سی اے، ایم سی اے، ایم بی اے، آئی ٹی میں بی ٹیک، سی ایس ای اور ای ای ای ، فارمیسی اور ڈی فارمیسی کے حامل روزگار کے متلاشی نوجوان کو جاب میلہ میں شرکت کیلئے مدعو کیاگیاہے۔FAPCCI – Abhinav Hi Tech Mega Job Fair on Sept 14
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں