10/ستمبر حیدرآباد آئی۔اے۔این۔ایس
سنٹرل بیورو آف انویسٹیکیشن(سی بی آئی) نے آج ایک خصوصی عدالت میں ایک کرپشن کیس سے متعلق وائی ایس آر کانگریس پارٹی سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کے خلاف3چارج شیٹ داخل کیں، جن میں سے ایک فرد جرم میں انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر این سرینواسن کو بھی ماخوذ کیاہے۔ انڈیا سیمنٹس سے متعلق چارج شیٹ میں سی بی آئی نے کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر سرینواسن کو ملزم نمبر 3 نامزد کیاہے۔سرینواسن،انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد حال ہی میں صدر بی سی سی آئی کے عہدہ سے دستبردار ہوگئے تھے۔ سی بی آئی گذشتہ سال ان سے ،جگن موہن ریڈی کی کمپنی میں ان کی کمپنی کی سرمایہ سے متعلق دوبار پوچھ تاچھ کرچکی ہے۔ انڈیا سیمنٹس نے مبینہ طورپر جگن کے کاروبار میں 140کروڑ روپیئے کی سرمایہ کاری کی تھی، جو دراصل جگن کے والد وائی ایس آر شیکھر ریڈی کے عہد حکومت میں حاصل فائدوں کے عوض کی گئی تھی۔ سی بی آئی نے خصوصی عدالت میں چارج شیٹس داخل کیں، جن میں 25ملازمین کو نامزد کیاگیاہے۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت الزماات عائد کئے گئے۔ چارج شیٹس انڈیا سیمنٹس، بھارتی سیمنٹس اور پینا سیمنٹس سے متعلق ہیں۔ تینوں ہی کمپنیوں نے احسان کے بدل کے طورپر جگن موہن ریڈی کے کاروبار میں سرمایہ کاری کی تھی۔Jaganmohan corruption case: CBI names BCCI chief Srinivasan in chargesheet
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں