حیدرآباد کے قریب انفارمیشن ٹکنالوجی انوسمنٹ ریجن کے قیام کو منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-21

حیدرآباد کے قریب انفارمیشن ٹکنالوجی انوسمنٹ ریجن کے قیام کو منظوری

IT-investment-region-in-Hyderabad
حکومت نے آج حیدرآباد سے قریب انفارمیشن ٹکنالوجی انوسمنٹ ریجن( آئی ٹی آئی آر)کے قیام کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ جس پر تقریباً2.19لاکھ کروڑ روپیہ لاگت آئے گی اور کم و بیش ضلع حیدرآباد میں 15لاکھ ملازمیں راست فراہم ہوں گی۔ معاشی امور سے متعلق کابینی کمیٹی نے حیدرآباد کے قریب اس ریجن کے قیام کی تجویز کو آج منظوری دے دی ہے جو چندشرائط کے تحت ہوگی۔ اس ریجن پر جملہ 2.19لاکھ کروڑ روپیہ کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ وزیراطلاعات ونشریات مسٹر منیش تیواری نے معاشی امور کی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں کو یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ1.18آئی ٹی ؍آئی ٹی ایز شعبہ کی جانب سے 1.18لاکھ کروڑ روپیئے کی سرمایہ کاری جائے گی۔ الیکٹرانک ہارڈویر، مینوفیکچرنگ (ای ایچ ایم) شعبہ کی جانب سے 1.01لاکھ کروڑ روپیہ سرمایہ کاری کی جائے گی۔ سرکاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی۔ا علامیہ میں بتایاگیاکہ آئی ٹی آئی آر کے قیام کے بعد14.8لاکھ ملازمتیں راست فراہم ہونے کی امید ہے جبکہ بالراست طریقہ سے 55.9لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا۔ سرمایہ کاری کا بڑا حصہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے تحت فراہم ہوگا۔ حکومت ہند نے اس کے علاوہ فلک نما تا شمس آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سہ رخی سڑکوں کی ترقی کے مجوزہ منصوبہ کے علاوہ فلک نما سے میٹروریل کی شمس آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ تک توسیع کے منصوبہ کی منظوری بھی شامل ہے جس پر 3,275کروڑ روپیہ خرچ آئے گا۔ اعلامیہ میں مزید بتایاگیاکہ حکومت آندھراپردیش نے مجوزہ آئی ٹی ریجن کیلئے 202 اسکوائر کیلومیٹر رقبہ پر مشتمل اراضی کی تین علاقوں میں نشاندہی کی ہے جو سائبر آباد ڈیولپمنٹ ایریا اور اس کے اطراف کے علاقہ جات، حیدرآباد ائیر پورٹ ڈیولپمنٹ ایریا کے علاوہ جنوبی حیدرآباد کے علاقہ مہیشورم اور مشرقی حیدرآبادکے علاقہ اپل اور پوچارم بھی شامل ہے۔ اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ آئی ٹی آئی آر کو دو مرحلوں میں تکمیل کیاجائے گا۔ پہلا مرحلہ 2013ء تک تکمیل پائے گا۔ جس کے بعد امیدکی جارہی ہے کہ کلیدی صنعت جیسے آئی ٹی اور آئی ٹیز کے علاوہ الکٹرانک ہارڈوئیر آلات کی تیاری کے شعبوں کی ترقی شامل ہوگی۔ اس منصوبہ پر عمل آوری کیلئے خاص طورپر چھوٹے اور اوسط درجہ کے صنعتی اداروں کو ترغیب دینے پر توجہ کی جائے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ آئی ٹی کی درآمدات میں آندھرا پردیش کا 12.4فیصد حصہ ہے۔ جس سے ملک بھر میں ریاست کو آئی ٹی شعبہ میں کارکردگی کے اعتبار سے چوتھا مقام حاصل ہوا۔ سی سی ای اے نے اب ملک کی مختلف ریاستوں میں آئی ٹی آئی آر کے قیام اور سرمایہ کار ی کو فروغ دینے کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے جس کے تحت الکٹرانک اشیاء کی تیاری کے شعبہ کو کافی ترقے ملے گی اور یہ منصوبے مرکزی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہیں۔ جس کے تحت موجودہ انفراسٹرکچر کے ذریعہ مختلف اسکیمات پر موثر عمل آوری کو یقینی بناناہے۔ محکمہ الکٹرانکس و انفارمیشن ٹکنالوجی اب نوڈل ڈپارٹمنٹ کی طرح سارے منصوبوں پر عمل آوری کا ذمہ دار ہوگا جس میں آئی ٹی آئی آر کا قیام بھی شامل ہے۔

CCEA Approved Setting Up of Information Technology Investment Region (ITIR) in Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں