شام پر حملہ کے لیے مسودہ قرارداد - امریکی کانگریس سے رجوع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-02

شام پر حملہ کے لیے مسودہ قرارداد - امریکی کانگریس سے رجوع

Congress draft resolution for action on Syria
وائٹ ہاؤز نے صدر امریکہ بارک اوباما کو شام میں امریکی فوجی طاقت کے استعمال کا مجاز گرداننے اور انہیں اس بات کے اختیارات فراہم کرنے کیلئے امریکی کانگریس کو مسودہ قرارداد ترسیل کیا ہے جبکہ بشارالاسد حکومت کی جانب سے کیمیائی اسلحہ کے استعمال کو روکنے پر کم تر توجہ دی گئی ہے۔امریکی کاروائی کیلئے مسودہ پر مبنی قرارداد پر تاریخ کا تعین نہیں کیا گیاتاہم اس کے ذریعہ صدر امریکہ بارک اوباما کو شام کے خلاف کیمیائی اسلحہ کے استعمال کی پاداش میں اسد حکومت کے خلاف ہر قسم کی ضروری کاروائی کی اجازت حاصل ہوجائے گی۔کل ترسیل کردہ قرارداد میں بتایا گیا ہے کہ صدر کو مجاز گرداننے کے معاملہ میں فوجی طاقت کے استعمال کے لئے امریکی نصب العین بڑے پیمانہ پر تباہی مچانے والے اسلحہ کے مستقبل میں استعمال اور ان کی صلاحیت کی روک تھام وکمی ہوگی۔قرارداد صدر اوباما کی جانب سے اسد حکومت کے خلاف محدود فوجی حملہ کے لئے ان کے فیصلہ پر کانگریس کی جانب سے انہیں اختیار فراہم کرنے کے مطالبہ کے چند گھنٹوں بعد امریکی کانگریس کو روانہ کیا گیا۔امریکہ کے ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں کا 9 ستمبر کو گرمائی تعطیلات کے بعد دوبارہ انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔مسودہ کی فراہمی کے فوری بعد سینیٹ کہ اکثریتی قائد ہیری ریڈ نے بتایا کہ فوجی کاروائی کے فیصلہ کی نوعیت پر سنجیدہ رویہ اختیار کرنا چاہیئے۔ریڈ نے بتایا کہ سینیٹ فوری اس اہم مباحث کا اغاز کاریگا جبکہ عوامی سماعتی کاروائیاں اور آئندہ ہفتہ ارکان کو واقف کاروانے کی سرگرمیوں کا آگاز ہو جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سینیٹ میں 9ستمبر کے ہفتہ تک قرارداد پر علحدگی ہوگی جسکی اوباما انتظامیہ نے درخواست کی ہے۔ جس کی نتیجہ میں سرگرم عوامی مبا حث کے لیے مناسب وقت فراہم ہوگا اور اسبات کو یقینی بنایا جاسکے گا کہ بروقت اس مسئلہ پر رائے دہی ہو۔کلیدی کانگریس کمیٹیوں نے آئندہ ہفتہ شام کے مسئلہ پر سماعتی اجلاسوں کے انعقاد کا اعلان کیا۔مسودہ جسے ’’فوجی طاقت کے استعمال کی اجازت‘‘سے موسوم کیا گیا ہے۔

White House sends Congress draft resolution for action on Syria

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں