سعودی عرب میں 50 لاکھ غیر مجاز ملازمین کا موقف باضابطہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-02

سعودی عرب میں 50 لاکھ غیر مجاز ملازمین کا موقف باضابطہ

سعودی عرب میں 5.3 ملین سے بھی زیادہ غیر مجاز طور پر مقیم تارکین وطن ورکرس نے گذشتہ 5 ماہ کے دوران اپنا موقف قانونی کروا لیا ہے۔ ان میں سے 1.5 ملین ورکرس نے اپنے اقاموں کو تبدیل کر لیا۔ 1.3 ملین نے ملازمتیں بدل لیں اور 2.5 ملین ورکرس نے اپنے ورک پرمٹس کی تجدید کروائی۔
عربی روزنامہ الحیاۃ نے خبر دی ہے کہ نائب وزیر معائنہ و ترقی اموری حالات عبداللہ ابوالثنین نے وضاحت کی کہ اب غیرملکی ورکرس دفتر آنے کی زحمت اٹھائے بغیر ہی وزارت وزارت کی آن لائن مفت خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی ملازمت میں تبدیلی کی اطلاع رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

Over 5.3-M illegal workers correct statuses in Saudi Arabia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں