میکسیکو کے سیاحتی علاقہ اکاپلکو میں لوٹ مار کے واقعات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-20

میکسیکو کے سیاحتی علاقہ اکاپلکو میں لوٹ مار کے واقعات

میکسیکو کے سیلاب زردہ سیاحتی مقام اکاپلکو میں لوٹ مار شروع ہوگئی ہے یہاں سیلاب میں اب تک کم ازکم 80لوگوں کی جان جاچکی ہے اور ہزاروں افراد باقی علاقوں سے کٹ رہ گئے ہیں۔ بحرالکاہل کی اس بندرگاہ میں سیلاب کے پانی نے کافی تباہی مچائی ہے ۔ میکسیکو میں کئی سال کے بعد اتنا زبردست طوفان آیا ہے ۔ عوام نے دکانیں لوٹ لی ہیں وہ ٹیلی ویژن سے لیکر کرسمس کا سجاوٹی سامان تک ہر چیز اٹھاکر لے گئے ہیں۔ دو طوفان آنے کے بعد بڑے علاقہ میں تباہی مچی ہے اور لاکھوں افراد پھنس گئے ہیں۔مجموعی طورپر10لاکھ افراد اس سے متاثر ہیں چونکہ اکاپلکو کے ہوائی اڈہ کے ٹرمنل میں بھی پانی بھرگیاہے اس لئے سیاح وہیں گھر کر رہ گئے ہیں اور ابھی طوفان کے کم ہونے کے آثار بھی نظر آرہے ہیں۔کل مینوئل نام کا طوفان بھی شدت اختیار کرگیا جس کی وجہ سے مزید سیلاب اور زمین دھسنے کا خطرہ پیدا ہوگیاہے۔ شہر کے متمول علاقہ میں جہاں شاندار ہوٹل اور خوبصورت مکان واقع ہیں ، دکانوں میں بہت لوٹ مار کی گئی ہے۔ یہاں درجنوں کاریں سیلاب کے آلودہ پانی سے برباد ہوگئی ہیں۔ چوری کے مزید واقعات روکنے کیلئے بحری فوجیوں کو تعینات کیاگیاہے۔

Looting hits Acapulco as Mexico storm death toll reaches 80

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں