ہند پاک مذاکرات میں خلل اندازی کی کوشش - عمر عبداللہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-27

ہند پاک مذاکرات میں خلل اندازی کی کوشش - عمر عبداللہ

جموں وکشمیر کے چیف منسٹر عمر عبداللہ نے2دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ حرکت قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ ان حملوں کامقصد منموہن سنگھ اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے درمیان بات چیت میں رخنہ ڈالنا ہے۔ ہماری تاریخ اور دیاگیا وقت کے ساتھ ساتھ حملوں کے محل ووقوع سے ایک چیز ظاہر ہوتی ہے کہ دہشت گردوں کامقصد وزیراعظم ہند اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان مجوزہ بات چیت میں خلل ڈالنا ہے۔ جموں وکشمیر کے مفادات کی مخالف طاقتیں ہمیشہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن مرحلہ میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرتی ہیں اور دہشت گرد حملے اسی سمت میں ایک قدم ہیں۔ یہ حملہ آور ایسی طاقتیں ہیں جو ہیمشہ جموں و کشمیر کے مفادات کی مخالف رہی ہیں اور ہمیشہ کسی بھی امن مذاکرات میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتی ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ریاست میں ہلچل جاری رہے اور یہ اسی سمت میں ایک اور قدم ہے۔ عمرعبداللہ نے دونوں حملوں کی مذمت کی اور حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد بشمول سیکوریٹی ملازمین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مہلوکین کے ارکان خاندان سے ملاقات کی اور انہیں پرسہ دینے کے ساتھ شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔

J&K terror attack: Attempt to derail Indo-Pak talks says Omar Abdullah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں