آئندہ پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی بہتر ہوگی - راہل گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-27

آئندہ پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی بہتر ہوگی - راہل گاندھی

کانگریس کے نائب صدر ایم پی راہل گاندھی نے بدھ کو پونے میں مغربی مہاراشٹرا، کوکن، خاندیش ومراٹھواڑہ کے کارکنان سے بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی اگر272نشستوں پر کامیاب ہوتی ہے تو این سی پی کیا، ہمیں کسی بھی پارٹی کی ضرورت نہیں۔ اس کیلئے پارٹی کو مضبوط کرناہوگا۔ طاقت بڑھانی ہوگی۔ دراصل کارکنان نے خود اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑنے کا مطالبہ راہل سے کیاتھا۔ سچی لگن سے پارٹی کا کام کررہے کارکنان کے مسائل اور ان کا کام جاننے، آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے بارے میں رہنمائی کرنے اور پارٹی کو مضبوط بنانے کی قواعد میں راہل پونے آئے ہوئے تھے۔ اس وقت ان کے ساتھ وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان،ریاستی صدر مانک راؤ ٹھاکرے، مہارشٹرا کے انچارج موہن پرکاش اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق راہل مغربی مہاراشٹرا، خاندیش، مراٹھواڑہ اور کوکن کے بلاک کمیٹی کے صدور، اراکین اور اہم کارکنوں سے ملے۔ کارکنوں کے ساتھ انہوں نے عوامی نمائندوں کی بھی بات سنی۔کارکنوں نے راہل سے کہاکہ اب جب پارٹی کی طاقت بڑھ رہی ہے تو انتخابات اپنے بل بوتے پر لڑے جائیں۔ این سی پی سے اتحاد نہیں ہوگا۔ انتخابات کی تیاریاں ہم نے شروع کی ہیں۔ اہم کارکنوں کو بھی موقع دیاجائے۔ راہل نے پہلے کارکنان کی بات سنی، اس کے بعد ان کی رہنمائی کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات کیلئے ہم نے جو منصوبہ بنایاہے اس کے مطابق کام ہونا چاہئے۔ کانگریس کو اگر272سیٹیں ملیں تو این سی پی کیا، ہمیں کسی کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کیلئے بنیادی طورپر پارٹی کی طاقت بڑھانی ہوگی۔ تنظیم کومضبوط کرناہوگا۔ ہمیں کئے گئے کاموں کی معلومات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچاناہوگا۔ آئندہ پارلیمنٹ انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی2009ء کے مقابلہ میں یقیناًنمایاں ہوگی اور پارٹی دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔ ایسا اعتماد پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی نے کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا۔

Congress will improve in the next parliamentary elections - Rahul Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں