Arab states urge action against Syrian government
سعودی عرب نے آج عرب لیگ سے کہا ہے کہ شام کی حکومت کے خلاف بین الاقوامی مداخلت کی مخالفت سے بھیانک تباہی کے اسلحہ استعمال کرنے کیلئے دمشق کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ سعودی وزیر خارجہ سعودالفیصل نے قاہرہ میں وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کہا کہ زہریلی گیس کے حملہ پر صرف شام کی مذمت کافی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس بنیاد پر کہ یہ فوجی مداخلت ہوگی بین الاقوامی کی مخالفت کرنا قابل قبول نہیں ہوگا۔ سعودالفیصل نے کہاکہ کسی بھی بین الاقوامی کاروائی کی مخالفت سے جرائم کے ارتکاب اور بھیانک تباہی کے ہتھیار استعمال کرنے کیلئے دمشق کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اپنی ذمہ داری کو سمجھے اور ایسے سانحہ کو روکنے کیلئے کاروائی کرے اس سے پہلے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعودالفیصل نے کہاکہ اگر شام کے عوام چاہیں تو وہ بین الاقوامی کاروائی کی تائیدکریں گے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں