الجزیرہ اور تین چینلوں پر مصری عدالت کی پابندی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-04

الجزیرہ اور تین چینلوں پر مصری عدالت کی پابندی

مصر کی ایک عدالت نے آج الجزیرہ سے ملحقہ مقامی براڈ کاسٹر"مباشر مصر" اور اسلام پسندوں کے مظاروں کے کوریج کی پہچان رکھنے والے دیگر تین اسٹیشنوں پر پابندی عائد کردی ہے اور کہاہے کہ یہ ادارے غیر قانونی طورپر کام کررہے تھے۔ سرکاری خبر رساں ادارہ نے یہ اطلاع دی۔ انتظامی عدالت کی جانب سے اس قسم کا فیصلہ متوقع تھا جو ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اخوان المسلمون نے جمہوریت کے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھیں اور آج بڑے پیمانے پر مظاہروں کی تیاری کی گئی تھی۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جن ٹی وی اسٹیشنوں پر پابندی عائد کی گئی ہے انہیں اخوان المسلمون گروپ سے تعلق رکھنے والے معزول صدر محمد مرسی کا ہمدرد سمجھا جاتا ہے ۔ الجزیرہ کے عہدیداران عدالت کے اس فیصلہ پر تبصرہ کیلئے فوری طورپر دستیاب نہیں ہوسکے ۔ حکومت کے تین وزراء نے گذشتہ ہفتہ ایک بیان جاری کیاتھا جس میں الجزیرہ کے "مباشر مصر" کو ایک قومی خطرہ قرار دیاگیاتھا اور اس پر افواہیں پھیلانے کا الزام عائد کیاگیاتھا۔ وزراء نے یہ بھی کہا کہ یہ چیانل لائسنس کے بغیر کام کررہاہے اور افواہیں پھیلارہاہے ۔ ’مباشرمصر‘اسٹیشن نے 3جولائی کے بعد اخوان المسلمون کے مظاہروں کا بڑے پیمانے پر کوریج کیا تھا۔ مصری عہدیداروں اور سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ اسٹیشن اخوان المسلمون کا جانبدار ہے ۔ دیگر تین اسٹیشنوں میں بتایا جاتا ہے کہ یہ ایک چیانل کا حماس سے الحاق ہے اور اخوان المسلمون کا نٹ احرار25پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے دیگر دو اسٹیشنوں میں الیرمورک اور القدس شامل ہیں۔

Al-Jazeera Mubasher Misr banned with 3 other channels

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں