وزیر اقلیتی امور کی زیر قیادت وقف کونسل کے ارکان کارپوریشن کے قیام کی تجویز پر تبادلہ خیال کے لیے اجلاس میں شرکت کریں گے۔عہدیدار نے بتایا کہ نیشنل بلڈنگس کنسٹر کشن کار پوریشن کی طرز پر قائم کیا جائے گا جس کا مقصد وقف املاک کو تجارتی کامپلکس‘شاپنگ مالس اور تقریب گاہوں کی حیثیت سے فروغ دینا ہے تاکہ ان سے مناسب انداز میں تجارتی خطوط پر استفادہ کیا جاسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ یوپی اے حکومت تجویز کو آگے بڑھارہی ہے اور اپنی میعاد کے دوران ہی کار پوریشن کے قیام کی خواہاں ہے۔رحمن خان نے گزشتہ ماہ پارلیمنٹ کو بتایا کہ وقف املاک کے فروغ کے لیے500کروڑ روپئے سرمائے کے ساتھ وقف کارپوریشن قائم کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ وقف املاک سے مناسب تجارتی استفادہ کی صورت میں سالانہ ایک لاکھ کروڑ روپئے کی آمدنی ہوسکتی ہے جو تمام مسلمانوں کی سماجی ومعاشی حالت کی ترقی کے لیے کافی ہوگی۔
Govt for a Rs 500-cr corporation to develop Wakf properties
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں