ہندوستانی نژاد امریکی پنیت تلوار نائب سکریٹری آف اسٹیٹ مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-12

ہندوستانی نژاد امریکی پنیت تلوار نائب سکریٹری آف اسٹیٹ مقرر

Indian-American Puneet Talwar
امریکی صدر باراک اوباما نے ہندوستانی نژاد امریکی شہری پنیت تلوار (Puneet Talwar) کو ایک اعلیٰ سفارتی عہدہ ڈپٹی سکریٹری آف اسٹیٹ برائے سیاسی و فوجی امور سے سرفراز کیا ہے۔
تلوار گذشتہ چار سال سے مشرقی وسطی پر اوباما کے سرکردہ مشیر رہے ہیں۔ اوباما نے کل انہیں اس عہدہ پر مامور کیا۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہونے والے وہ دوسرے ہند-امریکی شہری ہیں۔ نشا دیسائی بسوال (Nisha Desai Biswal) کو جولائی میں نائب سکریٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا مقرر کیا گیا تھا۔ دونوں ہی عہدوں پر تقرر کے لیے سینیٹ کی منظوری درکار ہے۔
انتظامیہ کے تقریباً 30 اعلیٰ عہدوں پر تقررات کے ساتھ ساتھ اوباما نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ عہدے پر پنیت تلوار کے تقرر کا بھی اعلان کیا تھا۔ اوباما نے کہا کہ میں ممنون ہوں کہ ان باصلاحیت افراد نے ان اہم عہدوں پر تقررات پر اپنی رضامندی ظاہر کی اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے امریکی عوام کی خدمت کا فیصلہ کیا ہے۔ میں آنے والے مہینوں اور برسوں میں ان کے ساتھ کام کرنے کا متمنی ہوں۔

Obama nominates Indian-American Puneet Talwar to key State Department post

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں