ہسٹری ٹی۔وی۔18 پر گووند نہلانی کا مشہور ٹی۔وی سیرئیل تمس جوں کا توں ٹیلی کاسٹ ہوگا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-12

ہسٹری ٹی۔وی۔18 پر گووند نہلانی کا مشہور ٹی۔وی سیرئیل تمس جوں کا توں ٹیلی کاسٹ ہوگا

تقسیم ہند کے دوران سکھ اور ہندو خاندانوں کی ہندوستان کو نقل مقامی پر ہسٹری ٹی وی 18 "تمس" کو یوم آزادی کے موقع پر کسی کمی بیشی کے بغیر ٹیلی کاسٹ کرے گا۔ اس کے ڈائرکٹر گوئند نہلانی نے بتایاکہ موجودہ نسل کیلئے اسے دیکھنا اہمیت رکھتا ہے۔ 15اگست سے 9 بجے شب 8 حصوں پر مشتمل ٹی وی فلم سیریز 9 بجے ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔ نہلانی نے چینل کے فیصلہ پر اظہار مسرت کرتے ہوئے بتایاکہ یہ ایسا شوہوگا جسے نئی نسل کے مشاہدہ کے ہم خواہاں ہیں۔ 25 سال قبل ٹی وی پر آخری مرتبہ شو پیش کیا گیا تھا۔ نہلانی نے آئی اے این ایس کو بتایاکہ تمس اس دور کی داستان ہے جو ہمارے ملک کی برطانوی نوآبادیاتی حکمرانی سے آزادی کے جدوجہد کے دوران ہماری قومی تاریخ کا انتہائی کٹھن اور المناک رہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ تقسیم کے دوران لاکھوں افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بتایاکہ فرقہ پرستی اور مذہبی آزادی کو منی سیریز میں اجاگر کیا گیا ہے، جو آج بھی معنویت رکھتے ہیں۔ نہلانی نے بتایاکہ عوام کو جاننا چاہئے کہ فرقہ پرستی یا عوام کے مختلف طبقات کے جذبات کو مذہب کے نام پر بھڑکانے سے شدید المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں