فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنی تصاویر کی شمولیت غیر اسلامی - انڈیا شیعہ سنی ہیلپ لائن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-12

فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنی تصاویر کی شمولیت غیر اسلامی - انڈیا شیعہ سنی ہیلپ لائن

pictures on Facebook and Twitter
ہندوستان کے 2 سرکردہ اسلامک ہیلپ لائنس کی جانب سے نوجوانوں بالخصوص خواتین کی سوشیل نیٹ ورکنگ سائٹس پر تصویریں اور زندگی کے بارے میں تفصیلات کا انکشاف کرنے کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔ شیعہ اور سنی مسلمانوں کی رہنمائی کیلئے چلائی جانے والی ان دو ہیلپ لائنس نے یکساں موقف اختیار کیا ہے۔ مفتی عبدالعرفان نعیم الحلیم فرنگی محلی نے لکھنو سے فون پر بتایاکہ محض فیس بک یا ٹوئٹر پر کسی کی تصویر دیکھ کر آپ دوست بنانے کا فیصلہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہاکہ حقیقی زندگی میں اس سے کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ہیلپ لائن پر آنے والے فون کالس پر زیادہ انٹرنیٹ کے استعمال کے بارے میں ہی سوالات ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تجارتی اغراض و تعمیری مقاصد کیلئے فیس بک یاٹوئیٹر اکاونٹ کا استعمال درست ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کو بالخصوص ان سائٹس پر اپنی تصویریں اپ لوڈ نہیں کرنی چاہئے اور غیر اسلامی عمل ہے۔ مولانا سیف عباس نقوی نے بھی کہاکہ خواتین کو نامحرم سے پردے کا حکم دیا گیا ہے اور فیس بک یا ٹوئیٹر پر تصویر کی وجہہ سے اس کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ غیر اسلامی عمل ہے۔

Shia,Sunni clerics terms Posting pictures on Facebook,Twitter unIslamic

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں