مصر خطرناک راہ پر - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-17

مصر خطرناک راہ پر - اوباما

واشنگٹن۔(سیاست نیوز) صدر امریکہ بارک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ مصر انتہائی خطرناک راہ پر چل پڑا ہے۔ انہوں نے کل محمد مرسی کے حامیوں کے خلاف سکیورٹی فورسس کی خونریز کارروائی پر بطور احتجاج مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ کردیں۔ اوباما نے تاہم مصر کو دی جانے والی 1.3 بلین ڈالرس کی سالانہ فوجی مدد کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ اس بحران پر پہلی مرتبہ برسر عام تبصرہ کرتے ہوئے اوباما نے کہاکہ آئندہ ماہ مصر کے ساتھ امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ کی جارہی ہیں۔ امریکہ کی مختلف ممالک کے ساتھ برائیٹ اسٹار فوجی مشقوں کو باہمی دفاعی روابط کیلئے نمایاں اہمیت حاصل ہے۔ صدر امریکہ نے ماساچوسٹس ریسارٹ میں مصر کے بحران پر خطاب کرتے ہوئے ہم اس ملک کے ساتھ دیرینہ روابط برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں لیکن موجودہ حالات میں اسے جوں کا توں برقرار رکھا جاسکتا۔ انہوں نے یہ تبصرہ ایسے وقت کیا جبکہ معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کے خلاف سکیورٹی فورسس کی کارروائی میں مہلوکین کی تعداد525 ہوگئی ہے۔ مرسی کو فوج نے 3جولائی کو اقتدار سے بے دخل کردیا تھا اور اس کے بعد سلسلہ واراحتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ اوباما نے کہاکہ محمد مرسی کو جمہوری طورپر انتخابات کے ذریعہ صدر منتخب کیا گیا لیکن ان کی حکومت نے تمام مصری عوام کی رائے کا احترام نہیں کیا۔ ہمیں اندازہ ہے کہ کئی مصری عوام شاید اکثریت تبدیلی کی خواہاں تھی۔ انہوں نے کہاہک مصر کی اس پیچیدہ سیاست کا ہم اندازہ کرسکتے ہیں۔ اوباما نے فوجی بغاوت کے بعد کہا تھا کہ مصالحتی روش اختیار کرتے ہوئے بات چیت کی جاسکتی تھی لیکن موجودہ تشدد غلط سمت اختیار کرچکا ہے۔ سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری پہلے ہی ان جھڑپوں کی مذمت کرچکے ہیں۔ انہوں نے تشدد اور خونریزی کیلئے مصر کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کیری ین کہاکہ عبوری حکومت اور فوج پر تشدد کو روکنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں