اوڑیشہ - کوئلہ کی کان کا حادثہ - 8 ہلاک 5 زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-10

اوڑیشہ - کوئلہ کی کان کا حادثہ - 8 ہلاک 5 زخمی

اوڑیشہ کے سندرگڑھ ضلع میں کوئلہ کی ایک کان کے حادثے میں 8 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ جائے حادثہ پر موجود سندر گڑھ کے سپرینٹنڈنٹ پولیس سنجیو اروڑا نے اندیشہ ظاہر کیا ہے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ممکن ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اندازہ کیا جا رہا ہے کہ جمعہ کے روز ہوئی تیز بارش کے سبب کان کا ایک حصہ اچانک علیحدہ ہو کر گر پڑا۔
وزیر اعلیٰ اوڈیشہ نوین پٹنائک نے حادثے کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے فوت شدہ کو 3 لاکھ کا ایکس گریشیا ادا کیا جائے گا۔

8 killed 5 injured in odisha coal mine mishap

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں