حیدرآباد
سیاست نیوز
حج سیزن 2013 کے سلسلہ میں آندھرا پردیش ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے 23 ستمبر کو حج کیمپ کا آغاز ہوگا۔ ایکزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی ایم اے حمید نے بتایا کہ 25 ستمبر سے آندھرا پردیش کے عازمین حج کی پروازوں کا آغاز ہوگا لہذا اضلاع کے عازمین حج 23 ستمبر کو حج کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 9/اکتوبر کو عازمین حج کی آخری فلائیٹ ہوگی ، اس وقت تک حج کیمپ برقرار رہے گا۔ عازمین حج کے قیام کی سہولتوں کے سلسلہ میں حکومت نے اردو اکیڈمی اور اقلیتی فنانس کارپوریشن کے دفاتر کو حج ہاؤز سے منتقل کر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وقف بورڈ کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ دونوں دفاتر کے تخلیے کی نگرانی کرے اور بروقت منتقلی کو یقینی بنائے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں