صدر تلگودیشم اقلیتی سل لعل جان پاشا کا کار حادثہ میں انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-17

صدر تلگودیشم اقلیتی سل لعل جان پاشا کا کار حادثہ میں انتقال

lal jan basha tdp leader
صدر تلگودیشم پارٹی اقلیتی سیل جناب ایس ایم لعل جان باشاہ سابق رکن پارلیمنٹ و صدرنشین بمبئی مرکنٹائیل کوآپریٹیو بینک کا آج جمعرات صبح ضلع نلگنڈہ میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا۔ جناب ایس ایم لعل جان باشاہ جو کہ صبح کی اولین ساعتوں میں حیدرآباد سیاپنے آبائی ضلع گنٹور کیلئے روانہ ہوئے تھے کہ راستہ میں موضع نارکٹ پلی ضلع نلگنڈہ میں ان کی انووا گاڑی کو شدید حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں کا برسر موقع انتقال ہوگیا۔ جان لعل جان باشاہ شوال کے روزوں کا اہتمام کررہے تھے۔ وہ بحالت روزہ حادثہ میں انتقال کرگئے۔ حادثہ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کی گاڑی کے دائیں جانب کے دونوں دروازے بالکلیہ طورپر گاڑی سے علیحدہ ہوچکے تھے اور حادثہ کی صورت میں کار میں موجود مسافرین کو محفوظ رکھنے کیلئے رہنے والا خصوصی غبارہ کا نظام بھی بالکلیہ طورپر پھٹ چکا تھا۔ جناب ایس ایم لعل جان باشاہ کے ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب ڈرائیور کو کامنینی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی حیدرآباد سے صدر تلگودیشم مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نلگنڈہ پہنچے اور میت کا دیدار کرتے ہوئے گلہائے عقیدت پیش کیا۔ جناب مظفر علی خان انچارج حلقہ اسمبلی ملک پیٹ بھی نلگنڈہ کیلئے روانہ ہوگئے جبکہ دیگر قائدین بشمول جناب الحاج محمد سلیم، جناب علی مسقطی، جناب ایم اے حکیم، جناب علی بن سعید الکتمی، صدر تلگودیشم مسٹر این چندرابابو نائیڈو کے ہمراہ تھے۔ این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں تلگودیشم سینئر قائدین جناب یونس اکبانی، جناب سید یوسف علی، جناب این ایم ڈی فاروق، مسٹر ٹی ڈی جناردھن کے علاوہ عوام کی بڑی تعدادنے میت کا آخری دیدار کیا اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مرحوم کے مطابق پر بلا امتیاز جماعت و نظریات سیاسی قائدین کے علاوہ علماء و مشائخین کی بڑی تعدادنے مرحوم قائد کا آخری دیدار کیا اور پسماندگان کو پرسہ دیا جن میں جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست، مسٹر نارا لوکیش نائیڈو، مسٹر پی کیشو، مسٹر کے کیشوراؤ، مسٹر غدر، مسٹر محمد ابراہیم کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔ مولانا رحیم الدین انصاری اور جناب منیر الدین مختار نے بھی مرحوم کے مکان پہنچ کر پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔ اس دوران ہوشدار خاں کویت، ایم اے باسط سابق چیرمین اسٹانڈنگ کمیٹی اور میجرقادری نے بھی لعل جان باشاہ کی بے وقت موت پر دکھ کا اظہار کیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ضلع گنٹور میں ادا کی جائیگی اور تدفین بھی ان کے آبائی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

Huge loss to AP Muslims, TDP VP Lal Jan Basha killed in road accident

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں