این۔آئی۔اے نے کل انہیں ہند-نیپال سرحد پر گرفتار کرنے کے بعد آج دہلی منتقل کیا تھا۔ ہندوستان کی انٹلیجنس ایجنسیاں انہیں گرفتار کرنے کے لیے جال پھیلا رہی تھیں کہ اسی اثنا میں بھٹکل نے اپنی بیوی کو ایک لاکھ روپے کی رقم بطور عیدی روانہ کی اور اسی عیدی کی روانگی کا سراغ لگاتے ہوئے انٹیلیجنس ایجنسیاں نیپال میں اس کی مکین گاہ تک پہنچ گئیں۔ یہ رقم جو عام بنکوں کے ذریعے بھیجی گئی تھی ، انٹیلیجنس ایجنسیوں کو خبردار کرنے کے لیے کافی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ یٰسین بھٹکل نیپال میں گذشتہ 6 برس سے ایک یونانی ڈاکٹر کی حیثیت سے مقیم تھا۔
IM founder Yasin Bhatkal sent to 12 day NIA custody
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں