سابق صدر جمہوریہ بابری مسجد شہادت منصوبے سے واقف تھے - ملائم سنگھ یادو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-06

سابق صدر جمہوریہ بابری مسجد شہادت منصوبے سے واقف تھے - ملائم سنگھ یادو

Shankar Dayal Sharma knew Babri Masjid demolition
سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج ادعا کیا کہ اس وقت کے صدر جمہوریہ ہند شنکر دیال شرما 6 دسمبر 1992ء کو بابری مسجد کو شہید کردینے کے منصوبے سے واقف تھے۔ انہوں نے کہاکہ شنکر دیال شرما نے اس سے انہیں (ملائم سنگھ یادو کو) بھی اس وقت واقف کروادیا تھا جب وہ 4دسمبر کو اپنی پارٹی کے قائدین کے ایک وفد کے ساتھ ان سے ملاقات کیلئے گئے تھے۔ ملائم سنگھ یادو نے یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 4دسمبر 1992 کو ایک ملاقات ہوئی تھی تاکہ بی جے پی کی جانب سے ایودھیا میں بابری مسجد کو شہید کردینے کے منصوبے سے جو صورتحال پیدا ہوئی تھی اس پر غور کیا جاسکے۔ اس وقت فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس مسئلہ پر صدرجمہوریہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے مداخلت کی خواہش کی جاسکے۔ اس وقت شنکر دیال شرما ہندوستان کے صدرجمہوریہ تھے۔ ملائم سنگھ نے بتایاکہ ہم نے انہیں مکتوب دیا تھا اور ان سے کہا تھا کہ ان کے علم و اطلاع کے بموجب بابری مسجد کو شہید کردیا جائے گا۔ شنکر دیال شرما نے اس مکتوب کو پڑھا اور اس پر ان کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ادھر، ادھر دیھکا اور ہم سے کہا تھا کہ وہ بات جو وہ کہتے جارہے ہیں وہ کسی اور سے نہ کہیں گے۔ شنکر دیال شرما نے اس وقت کہا تھا کہ بابری مسجد کو یقینی طورپر شہید کردیا جائے گا۔ شنکر دیال شرما نے یہ بات کہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ اس ملاقات کے بعد انہوں نے حکومت سے بات کرنے کی کئی مرتبہ کوشش کی تھی لیکن کسی بھی ان کی بات سننا گوارہ تک نہیں کیا اور 6دسمبر 1992ء کو مسجد کو شہید کردیا گیا۔ سماج وادی لیڈر نے بتایا کہ اس کے بعد اس مسئلہ پر انہوں نے ایک کتاب لکھنے کے تعلق سے بھی تبادلہ خیال کیا تھا اور انہوں نے کتاب لکھنی شروع بھی کردی تھی۔ جب انہوں نے کچھ صفحات تحریر بھی کردئیے تھے تو انہیں کتاب لکھنے سے روک دیا گیا تھا اور ان سے کہا گیا تھا کہ اگر وہ کتاب تحریر کردیں گے تو کئی قائدین بے نقاب ہوجائیں گے۔

President Shankar Dayal Sharma knew of Babri Masjid demolition - Mulayam alleged

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں