رگھو رام راجن آر۔بی۔آئی کے نئے گورنر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-07

رگھو رام راجن آر۔بی۔آئی کے نئے گورنر

وزارت فینانس میں اقتصادیات کے مشیر اعلیٰ رگھو رام راجن کو آج ریزرو بینک آف انڈیا کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر رگھو رام نے بین الاقوامی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ماہر اقتصادیات کی حیثیت سے اپنے تجزیہ کی بنیاد پر 2008ء میں عالمی اقتصادی بحران کی پیش قیاسی کی تھی۔ وہ مسٹر ڈی سباراؤ کے جانشین ہو ں گے جو 4ستمبر کو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوجائیں گے۔ 50 سالہ مسٹر راجن اپنی تحت لے کر اقتصادی پالیسیوں کیلئے پہچانے جاتے ہیں۔ وزیراعظم منموہن سنگھ بھی ڈاکٹر رگھو رام راجن کے تقرر کو منظوری دے چکے ہیں۔ مسٹر راجنکو گذشتہ سال اگست میں وزارت فینانس میں اقتصادی مشیر اعلی مقرر کیا گیا تھا۔

Raghuram Rajan appointed next RBI Governor

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں