اترکھنڈ میں جملہ 6000 افراد ہلاک - وزیر دفاع انتونی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-08-07

اترکھنڈ میں جملہ 6000 افراد ہلاک - وزیر دفاع انتونی

6000 feared dead in Uttarakhand floods
حکومت نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ جون میں اتراکھنڈ میں آئے زبردست سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6000 سے زائد ہے۔ لوک سبھا میں وزیر دفاع اے کے انٹونی نے ایک بیان دیتے ہوئے کہاکہ سانحہ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 580افراد کی موت کی صد فیصد توثیق ہوچکی ہے جبکہ5474 جنہیں اب تک لاپتہ بتایا گیا تھا‘ ان کے بارے میں بھی یہ کہنا پڑے گا کہ انہیں اب زندہ تصور کرنا فضول ہے۔ انہوں نے کہاکہ بچاؤ اور راحت کاری عملہ کیلئے یہ ایک بڑا چیلنج تھا کیونکہ انتہائی قلیل وقت میں 1.1 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچانا کوئی آسان بات نہیں تھی جبکہ سڑکیں تباہ ہوچکی تھیں۔ بچاؤ کاری کی تفصیلات بتاتے ہوئے مسٹر انٹونی نے کہاکہ ہندوستانی فضائیہ نے 23,775 افراد کو بچایا جبکہ فوج نے 38,750 افراد کو اور ITRP نے 33000 افراد کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات تک پہنچایا۔ 19 جون کو وزیراعظم منموہن سنگھ نے اتراکھنڈ کے اپنے دورہ کے دوران ایک ہزار کروڑ روپئے کی مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔ وہیں مرکز نے فوری امداد کیلئے 400 کروڑ روپئے جاری کئے۔

Over 6000 feared dead in Uttarakhand floods, says Government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں