محمد عبدالحکیم مرحوم جماعت اسلامی نظام آباد کے سرگرم اور سینئر کارکنان میں شمار کیے جاتے تھے۔ انتقال کی اطلاع عام ہونے پر مختلف شعبہ حیات سے وابستہ افراد نے مرحوم کی رہائش گاہ پہنچ کر میت کا دیدار کیا اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔ مرحوم کے پسماندگان میں تین فرزندان مجید عارف (قلمکار) ، فہیم شہباز (حال مقیم سعودی عرب) اور علیم کامران کے علاوہ پانچ دختران شامل ہیں۔
نماز جنازہ اسی دن 5/اگست کو بعد نماز عشاء مسجد رضا بیگ میں ادا کی گئی اور جدید قبرستان قلعہ نظام آباد میں تدفین عمل میں آئی۔ نماز جنازہ اور تدفین میں سینکڑوں سوگواروں نے شرکت کی۔ مرحوم کے فرزند مجید عارف نظام آبادی سے مختلف شعبہ حیات سیاسی ، سماجی ، صحافتی ، ملی اور ادبی شخصیات نے اظہار تعزیت کیا۔ مکمل تفصیلات کے لیے مرحوم کے فرزند اولیٰ مجید عارف نظام آبادی کے سیل فون 8897506226 پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے۔
Mohd AbdulHakeem father of Majeed Arif nizamabadi passes away
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں