یہ المناک حادثہ ممبئی بندرگاہ کے قریب نیول ڈاکیارڈ میں پیش آیا جہاں مذکورہ آبدوز لنگرانداز تھی۔ ہلاک ہونے والے ملاحوں میں تین عہدیدار بھی موجود تھے۔ ہولناک دھماکہ اور آگ لگنے کی وجہ کا ہنوز علم نہیں ہو سکا۔ تقریباً تین گھنٹے تک آگ لگی رہی اور صبح کی اولین ساعتوں میں آگ پر قابو پایا جا سکا۔
فکرمند نظر آنے والے وزیر دفاع اے کے انتونی اپنا پہلا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نئی دہلی میں کہا کہ "مجھے بحریہ کے ان ارکان پر بڑا دکھ ہے جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں"۔
ملک کی 67 ویں یوم آزادی سے عین قبل پیش آئی اس تباہی کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
آئی این ایس سندھو رکھشک ایک ڈیزل - الکٹرک آبدوز تھی جو روس کے شپ یارڈ میں اہم تبدیلیوں سے آراستہ ہونے کے بعد سال گذشتہ ہی ممبئی لائی گئی تھی۔ 2300 ٹن وزنی اس آبدوز میں 52 ارکان عملہ کی گنجائش تھی۔ یہ آبدوز 300 میٹر گہرائی میں 35 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی تھی۔
INS Sindhurakshak submarine explodes, 18 sailors feared dead
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں