مغربی بنگال پنچایت انتخابات میں تشدد - 2 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-16

مغربی بنگال پنچایت انتخابات میں تشدد - 2 افراد ہلاک

مغربی بنگال کے 3 اضلاع میں پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے دوران پھوٹ پڑنے والے تشدد میں 2افراد ہلاک ہوگئے جن میں سی پی آئی (ایم) امیدوار کے شوہر بھی شامل ہیں علاوہ ازیں کئی دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ دوپہر تک 30فیصدرائے دہی کی اطلاع ہے۔ دریں اثناء ریاستی الیکشن کمینش سکریٹری تپس رے نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ بردوان ضلع میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔ شیخ حشمت نامی شخص بم دھماکہ میں ہلاک ہوا اور دوسرے شخص کو ہجوم نے اس وقت زد و کوب کرتے ہوئے ہلاک کردیا جب وہ دوسروں پر بم پھینکتے ہوئے پکڑا گیا۔ متوفی شیخ حشمت سی پی آئی (ایم) امیدوار منورہ بی بی کے شوہر تھے جو مدھو ڈونگا گرام پنچایت سے انتخابات لڑ رہی ہیں۔ دوسرے واقعہ میں سی پی آئی (ایم) امیدوار سدھارتھ بنرجی شدید طورپر زخمی ہوئے جن پر ترنمول کانگریس حامیوں نے حملہ کردیا تھا۔ مشرقی مدنا پور سے ملنے والی ایک رپورٹ کے مطابق جس میں پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ بوتھ نمبر 29/1 موقوعہ نندی گرام پر کانگریس اور ترنمول کانگریس ورکرس کے درمیان جھڑپ ہوگئی تھی جس میں ایک کانگریس ورکر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں