کیرالہ - 4 اگست کو مسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-16

کیرالہ - 4 اگست کو مسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع

کیرلا کا ملاپورضلع جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے، 4اگست کو ملک کے ہر خاص وعام کی توجہ کا مرکز ہوگا کیونکہ اس روز فرزندان توحید کا رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں ایک زبردست اجتماع ہوگا جہاں دہشت گردی اور شراب خوری کے خاتمہ کیلئے حلف لیا جائے گا۔ منتظمین نے آج یہاں یہ بات بتائی۔ رمضان کی راتیں انتہائی پرنور اور ایمان افروز ہوتی ہیں جہاں نماز تراویح کے بعد نماز تہجد کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ رمضان المبارک کی تمام راتیں عبادت کی حامل ہیں اور اسی دوران ہم مسلمانوں کو رواداری اور اعتدال پسندی کا درس دینا چاہتے ہیں۔ مجوزہ اجتماع کے منتظمین معادین اکیڈمی کے صدرنشین ابراہیم خلیل البخاری نے کہاکہ اس عظیم الشان اجتماع میں دہشت گردی اور شراب کے استعمال کے خاتمہ کیلئے مسلمان بیک آواز حلف لیں گے اور بھائی چارے، رواداری، محبت و اخوت کے جذبہ کوفروغ دینے کا عہد کریں گے۔ ملا پورم کے صوالت نگر میں منعقد شدنی اس اجتماع کو ابھی سے دنیا کے3اعظم ترین اجتماع میں سے ایک تصورکیا جارہا ہے۔ قبل ازیں منعقد کئے گئے اجتماع میں 7لاکھ افراد نے شرکت کی تھی اور تقریباً ایک لاکھ افراد افطار پارٹی میں شرکت کی تھی۔ اجتماع کے موقع پر شرکاء کیلئے قومی شاہرہ 2130 کے دونوں طرف 20مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں انہیں ٹھہرایاجائے گا۔ اس تاریخی اجتماع کی کارروائی کا راست ٹیلی کاست کیا جائے گا جس کیلئے چینائی، بنگلور، ممبئی اور دہلی کے علاوہ مشرق وسطی کے دیگر اہم شہروں میں بھی خصوصی اسکریننگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ معادین اکیڈیمی اردو کی چند اہم اکیڈیمیوں میں شمار کی جاتی ہیں جو زائد 25تعلیمی مراکز چلاتی ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں