سیکوریٹی ایجنسیاں پارلیمنٹ کے تئیں جوابدہ ہوں - پرکاش کرت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-16

سیکوریٹی ایجنسیاں پارلیمنٹ کے تئیں جوابدہ ہوں - پرکاش کرت

CPI(M) general secretary Prakash Karat
مارکسی کمیونسٹ پارٹی(سی پی آئی ایم) کے جنرل سکریٹری پرکاش کرات نے آج کہا کہ تفتیشی اور انٹلی جنس ایجنسیوں سمیت ملک کی سکیورٹی ایجنیسوں کو پارلیمنٹ کے تئیں جواب دہ ہونا چاہئے اور ان کی غلط کاریوں کو روکنے کیلئے ان پر نظر رکھی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ صرف وزارت داخلہ، انٹلی جنس اور تفتیشی ایجنسیوں پر نظر نہیں رکھ سکتی اور انہیں کنٹرول میں رکھنے کیلئے غیر قانونی سرگرمیوں کے انسدادسے متعلق ایکٹ پر بھی نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کو ان نوجوانوں کی مدد کیلئے جنہیں انٹلی جنس اور تفتیشی ایجنسیوں نے دہشت گردی کے جھوٹے معاملوں میں ماخوذ کیا ہے، ایک پالیسی مرتب کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ہم دشہت گردانہ سرگرمیوں کے نام پر نوجوانوں کو غیر قانونی طورپر حراست میں رکھنے کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ان پولیس افسروں اور دیگر لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے جو جھوٹے مقدمے بنانے اور غیر قانونی حراست کیلئے ذمہ دار ہے۔ کرات نے کہاکہ ملک میں سکیورٹی ایجنسیوں پر بمشکل ہی نظر رکھی جاتی ہے۔ مگر اب صورتحال ایسی ہوگئی ہے کہ جہاں یہ ذمہ داری وزارت داخلہ پر نہیں چھوڑی جاسکتی۔ انہوں نے مزید کہاکہ 2006ء کے مالیگاؤں دھماکوں میں جن لوگوں کو ماخوذ کیا گیا تھا وہ اس واقعہ کے برسوں بعد آج بھی انصاف ملنے کا انتظارکررہے ہیں۔

Make security, intel agencies accountable to Parliament: Prakash Karat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں