12/جولائی جدہ ایجنسیاں
دنیا بھر کے مسلمانوں کے دوسرے مقدس ترین مذہبی مقام گنبد خضریٰ اور مسجد نبویؐ میں حاضری دینے والے زائرین و مصلیان کی سہولت کیلئے مدینہ منورہ میں جدید عوامی ٹرانسپورٹ نظام کے تحت خصوصی بسیں شروع کی گئی ہیں جو روزاہ چوبیس گھنٹے چلائی جائیں گی۔ مدینہ منور کے گورنریٹ نے رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کے مہینہ رمضان المبارک کے موقع پر اس خصوصی ٹرانسپورٹ سہولت کا آغاز کیا ہے کیونکہ اس ماہ مقدس کے دوران اقطاع عالم کے مسلمانوں کی کثیر تعداد عمرہ و زیارات مقامات مقدسہ کیلئے یہاں پہنچتی ہے بالخصوص پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وسلم کے روضہ اقدس پر حاضری کیلئے شمع محمدیؐ کے لاکھوں پروانے دنیا بھر سے مدینہ منورہ پہنچتے ہیں۔ محافظہ مدینہ منورہ کے ترجمان محمد بن سیف نے کہاکہ گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان کی ہدایت پر ان خدمات کو توسیع دی گئی ہے۔--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں