تلنگانہ روڈ میپ کی تیاری - علاقائی قائدین کا اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-08

تلنگانہ روڈ میپ کی تیاری - علاقائی قائدین کا اجلاس

منسٹرس کوارٹرس میں آج تلنگانہ کانگریس قائدین کی ملاقات کا آغاز ہوا تاکہ تلنگانہ کے روڈ میاپ کو قطیعت دیا جائے۔ اجلاس ڈپٹی چیف منسٹر دامودھر راج نرسمہا نے طلب کیا تھا۔ اس جلاس میں کئی سینئر کانگریس قائدین بشمول وزراء جانا ریڈی اور سریدھر بابو اور راجیا نے شرکت کی۔ نئے انچارج پارٹی امور ڈگ وجئے سنگھ نے تلنگانہ کیلئے روڈ میاپ کی تیاری کی ذمہ داری ڈپٹی چیف منسٹر کے سپرد کی ہے۔ ڈپٹی چیف منسر کو تلنگانہ قائدین کے نظریات اور تجاویز حاصل کرنا ہے۔ اجلاس میں قائدین سے تبادلہ خیال کے بعد وہ ان کے خیالات کو ہائی کمان تک پہنچائیں گے۔ کانگریس قائد راجیا نے کہاکہ اجلاس کا صل مقصد تلنگانہ کا حصول ہے۔ حیدرآباد کے بشمول ریاست 10اضلاع پر مشتمل ہوگی۔ اجلاس میں تلنگانہ کے تمام وزراء نے شرکت کی۔ صدرپردیش کانگریس بوتسہ ستیہ نارائنا قومی دارالحکومت میں ہیں اور ارکان پارلیمنٹ اور وزراء سے اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ انہوں نے کل کئی مرکزی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔ انہوں نے ڈگ وجئے سنگھ سے بھی ملاقات کی جو پارٹی امور کے انچارج ہیں۔ اس کا مقصد تلنگانہ روڈ میاپ کو آگے بڑھانا ہے۔ ڈگ وجئے سنگھ نے صدر پردیش کانگریس سے کہاکہ اندرون 10یوم روڈمیاپ داخل کیا جانا چاہئے۔ آئی اے این ایس کے کے بموجب تلنگانہ مسئلہ کی عاجلانہ یکسوئی کی کوششوں میں کانگریس قیادت کی جانب سے شدت پیدا کرنے کے ساتھ علاقہ کے تلنگانہ قائدین نے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے آج ملاقات کی۔ اجلاس میں ڈپٹی چیف منسٹر دامودھر راج نرسمہا نے مرکزی قیادت کو روڈ میاپ پیش کرنے پارٹی قیادت سے تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس، ڈپٹی چیف منسٹر کی قیامگاہ پر منعقد ہوا جس میں وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر نے شرکت کی۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور ریاست کے انچارج پارٹی امور ڈگ وجئے سنگھ نے گذشتہ ہفتہ کہا تھا کہ تلنگانہ پر بہت جلد قطعی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے چیف منسٹر کرن کمار ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر اور پردیش کانگریس کے صدر بوتسا ستیہ نارائنا سے کہا تھا کہ وہ علیحدہ ریاست سے متعلق فیصلہ (مثبت یا منفی) کی صورت میں پارٹی اور حکومت کی جانب سے اپنائی جانے والی حکمت عملی پر روڈ میاپ داخل کرے۔

Andhra Pradesh Congress leaders discuss roadmap for Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں