Britain to bring "Taste of Britain Curry Festival" to India
کری کا ملک کہے جانے والے ہندوستان یک زبان پر اب برطانوی کری کا ذائقہ چڑھنے والا ہے برطانیہ کا مشہور "ٹیسٹ آف برطانیہ کری فیسٹیول" کا ہندوستان میں بھی انعقاد ہونے جارہا ہے۔ جہاں کچھ معروف برطانوی خانساماں یوروپی ممالک میں مشہور کچھ خاص ترکیبیں کے ذائقوں سے لوگوں کو دل جیتنے کی تیاری میں ہیں۔ کولکتہ کے حیات رجنسی ہوٹل میں 23اگست سے شروع ہورہے اس جشن میں 7برطانوی خانساماں اپنے 70 لذیذ پکوان پیش کریں گے، جس میں برطانوی چکن تکہ مسالہ، دھنیا اور آلود بخارے کی چٹنی کے ساتھ بھیڑ کے گوشت کی چاپ اور بنگال لینسرس کیکڑے کری جیسے مزیدار پکوان شامل ہیں۔ "کری لائف" میگزین کے مدیر اور اس جشن کے ڈائرکٹر سید بلال احمد نے بتایاکہ کری کو ان کے جائے پیدائش لے جانا اپنے آپ میں عجیب لگ سکتاہے، لیکن ماضی میں اس تقریب کا امریکہ، بنگلہ دیش، ملاےئشیا، اسپین، متحدہ عرب امارات اور مشرقی یورپ میں سرگرمی سے استقبال کیا جاتا رہا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں