کرناٹک کی اقلیتوں کو عرب ممالک سے مالیہ کی فراہمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-16

کرناٹک کی اقلیتوں کو عرب ممالک سے مالیہ کی فراہمی

تقریباً 20 عرب ممالک نے عہد کیا ہے کہ کرناٹک میں اقلیتوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے نوجوان صنعت کاروں، چھوٹے اور اوسط صنعتوں اور خواتین کو بآختیار بنانے کیلئے مالیہ فراہم کیا جائے گا۔ مغربی ایشیاء اور افریقہ کے تقریباً 20ممالک نے جاریہ سال اقلیتی صنعتکاروں کو مالیہ فراہم کرنے کیلئے 60لاکھ روپئے مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نے نوجوان خواتین کو خود مکتفی بنانے اور نوجوانوں کے تعلیمی اخراجات بھی شامل ہوں گے۔ انڈو عرب چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر آصف اقبال نے کہاکہ جن ممالک نے مدد کا تیقن دیا ہے ان میں بحرین، مصر، ایران، عراق، اردن، کویت، لبنان، مراقش، عمان، قطر، سعودی عرب اور دیگر متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ چیمبر کا ایک وفد حال ہی میں چیف منسٹر کرناٹک سدا رامیا سے ملاقات کرکے انہیں مختلف سرکاری اقلیتی پروگراموں کیلئے مدد کا پیشکش کرچکا ہے۔ دبئی اور مسقط میں چیمبر کے دفاتر قائم کئے جاچکے ہیں جن کے 330 ارکان ہیں جن میں عرب ممالک کے 130 ارکان شامل ہیں۔ آصف اقبال نے کہاکہ ہم ریاستی حکومت کو تیقن دے چکے ہیں کہ عالم عرب سے ریاست کرناٹک کیلئے زیادہ سرمایہ کاری فراہم کی جائے گی۔ ایک 250رکنی تجارتی وفد خلیجی تعاون کونسل کی جانب سے کرناٹک کا دورہ کرے گا اور ماورئے عرب عربی سرحدات 2013 کانفرنس میں شرکت کرے گا جو اگست میں منعقد کی جائے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں