ریاست آندھرا پردیش میں موسلادھار بارش - عام زندگی مفلوج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-13

ریاست آندھرا پردیش میں موسلادھار بارش - عام زندگی مفلوج

آندھراپردیش کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آج جمعہ کے دن بارش کے باعث5افراد ہلاک ہوگئے۔ عام زندگی بری طرح مفلوج رہی۔ ساحلی آندھرا اور تلنگانہ کے کئی علاقوں میں دوسرے دن بھی شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔ تالابوں میں پانی جمع ہوکر لبریز ہوگیا۔ کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوں گئیں اور برقی و مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔ ضلع کیرم نگر میں 4اموات ہوئی ہیں جبکہ حیدرآباد میں ایک خاتون دیوار گر نے سے ہلاک ہوگئی۔ چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے جو اس وقت دہلی میں ہے ریاستی وزراء اور چیف سکریٹری پی کے موہنتی کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا۔ چیف منسٹر نے ریاستی وزراء ڈی ناگیندر اور پی بالا راجو کے علاوہ دیگر کو ہدایت دی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور راحت کاری اقدامات کریں۔ چیف منسٹر کی جانب سے ہدایت کے باعث چیف سکریٹری نے متعلقہ عہدیداروں کو طلب کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف محکمہ جات کو ہدایت دی کہ وہ متاثرہ عوام کی مدد کرنے کیلئے ضروری اقدامات کریں۔ جنوب مغربی مانسون کے سرگرم ہونے کے باعث ریاست میں پہلے ہی 210.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی جو معمول کی بارش 172.9 ملی میٹر کے برعکس ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ ساحلی اضلاع اور تلنگانہ کے علاوہ رائلسیما کے اضلاع میں بھی آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید یا ہلکی بارش ہوگی۔ ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چوکس رہے اور نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔ شدید بارش نے حیدرآباد اور دیگر شہروں اور ٹاونس میں عام زندگی بری طرح مفلوج رہی۔ ضلع کریم نگر کے کنال کے لبریز ہونے سے پانی کا بہاؤ بڑ گیا تو دوسرا افراد بہہ گئے۔ حیدرآباد میں آج صبح تک 10سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں سڑکیں بارش کے پانی کے باعث زیر آگئی۔ ٹریفک کے مسائل پیدا ہوئے دونوں شہروں کے کئی علاقوں میں برقی سربراہی متاثر رہی۔ وزیر مال و راحت و بازآبادکاری رگھوویرا ریڈی نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ حیدرآباد میں 110 نشیبی علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متاثرہ افراد کی فوری امداد کی جائے۔

heavy rains in Andhra Pradesh - Normal life paralyzed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں