ممبئی - خانگی حج ٹراویل ایجنسیوں کے کوٹہ میں تخفیف سے ناراضگی کی لہر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-05

ممبئی - خانگی حج ٹراویل ایجنسیوں کے کوٹہ میں تخفیف سے ناراضگی کی لہر

حج پرائیوٹ ٹور آپریٹروں کے کوٹہ میں 20فیصد تخفیف کئے جانے پر پرائیوٹ ٹور آپریٹروں میں ناراضگی و اضطراب پایا جارہا ہے ٹور آپریٹروں کاکہنا ہے کہ صرف ہمارے ساتھ ہی سوتیلاسلوک کیا جاتا ہے جبکہ حج کمیٹی آف انڈیا کے کوٹہ میں کوئی تخفیف نہیں کی جاتی ہے اگر تخفیف ہی کرنا ہے تو حج کمیٹی کے کوٹہ میں بھی تخفیف کی جائے۔ انڈین حج عمرہ ٹوراینڈ ویلفیر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرحمن ملی نے یہاں ممبئی پریس کلب میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب بھی حج کے کوٹہ میں تخفیف کی جاتی ہے اس کا عتاب ٹور آپریٹروں پر ہی پڑتا ہے جبکہ 20فیصد کوٹہ تخفیف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اب صرف 11ہزار کوٹہ بقیہ ہے اس میں بھی چھوٹے ٹور آپریٹروں کو کوٹہ نہ فراہم کرنے کی حکومتی سطح پر سازش کی جارہی ہے اس کا اثر ٹور آپریٹروں کے کاروبار پر بھی پڑے گا۔ مفتی عبدالرحمن ملی نے مزید کہاکہ پہلے ٹور آپریٹریروں کا 72ہزار کار کوٹہ تھا جبکہ حج کمیٹی کا کوٹہ ایک لاکھ 25ہزار تھا اور اب پرائیوٹ ٹور آپریٹروں کا کوٹہ گھٹ کر 45ہزار پر آگیا ہے اس میں بھی اب 20فیصد تخفیف کی گئی ہے اگر کوٹہ میں تخفیف ہی کرنا ہے تو حج کمیٹی اور پرائیوٹ ٹور آپریٹرں کے کوٹہ میں برابری کی تخفیف کی جائے گی اگر اس ضمن میں وزارت خارجہ اور حکومت ہند کوئی توجہ نہیں دیتی ہے تو ہم دہلی اور ممبئی میں مشترکہ احتجاج کریں گے۔ عبدالرحمن ملی کا کہنا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا اور پرائیوٹ ٹور آپریٹروں کے کوٹہ کی تقسیم میں بڑے پیمانے پربندر بانٹ ہورہی ہے۔ اس کا خمیازہ براہ راست حجاج کرام کو بھی بھگتنا پڑرہا ہے اس سلسلے میں شفافیت لانے کی ضرورت ہے مرکزی وزیر برائے خارجہ سلطان خورشید نے کہا تھا کہ گذشتہ سال جن پرائیوٹ ٹور آپریٹروں کو کوٹہ ریلیز نہیں کیا گیا امسال ان ٹور آپریٹروں کو اس میں شامل کیا جائے گا انہیں اس سمت پیش قدمی کرنی چاہئے تاکہ چھوٹے ٹور آپریٹر کو بھی برابری کا حق ملے۔ انہوں نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا حکومت چھوٹے ٹور آپریٹروں کو نقصان پہنچانے کیلئے انہیں کاغذی کارروائی میں الجھاد دیتی جس کا فائدہ بڑے ٹور آپریٹروں کو پہنچتا ہے گذشتہ سال 312 ٹور آپریٹروں کو بلیک لسٹڈ کیا گیا تھا اس کے بعد ٹور آپریٹروں میں اضطراب پایا جارہا تھا اب یہی حالات دوبارہ پیدا کئے جارہے ہیں۔ نیوٹریک ٹور اینڈ ٹراویل کے مالک مولانا لقمان ندوی نے کہاکہ وزارت حج کو وزارت خارجہ کے افیسر کے کالے کارناموں کا یا تو علم نہیں ہے یا علم ہوتے ہوئے وزیر موصوف اور دوسرے اہم ذمہ داران قوم کو گمراہ کرنے اور حج اور عازمین حج کیلئے مشکلات کھڑی کرنے کے درپے ہیں۔ اگر اس معاملہ میں حکومت صحیح قدم نہیں اٹھاتی ہے اور عازمین حج اور چھوٹے ٹور آپریٹرس کے ساتھ انصاف نہیں کرتی ہے تو حکومت ہند کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی کیونکہ یہ مسلمانوں کا مذہبی معاملہ ہے اس کو سیاست سے جوڑنا یا سیاسی مفاد کےئلے اس کا استعمال کرنا کوئی قابل فخر بات نہیں اس معاملہ کی سی بی آئی جانچ کرائی جائے وزارت خارجہ میں اکثر بڑے ٹور آپریٹروں کو اہمیت دی جاتی ہے جو سراسر غلط ہے اور چھوٹے ٹور آپریٹروں کو اس سے محروم رکھا جاتا ہے۔ اس پریس کانفرنس میں مولانا ابو حذیفہ اعظمی، حاجی حامد حسین، فرید بٹاٹا والا، ہارون افروز، سماجی خادم ایم اے خالد، عطار عظیمی، اقبال میمن آفیسر کے علاوہ ٹور آپریٹرس و تنظیموں کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں