جھارکھنڈ - حکومت سازی کا عمل آخری مرحلے میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-05

جھارکھنڈ - حکومت سازی کا عمل آخری مرحلے میں

کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا ہے کہ جھارکھنڈ میں جمہوری حکومت بنانے کا عمل آخری مرحلہ میں ہے۔ ڈاکٹر احمد نے جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس اور جے ایم ایم کے علاوہ دوسری سیکولر پارٹیوں کے ساتھ مل کر جھارکھنڈ میں حکومت کی تشکیل کا اعلان جلد ہی کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی جیسی فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے کانگریس نے بہار میں نتیش حکومت کو حمایت دی ہے۔ سابق مرکزی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ان کی پارٹی کا جنتادل یونائٹیڈ کے ساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ پارٹی کے سینئر لیڈر اے کے انٹونی کمیٹی کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت بہار کی ہمہ جہت ترقی کیلئے پابند عہد ہے۔ مرکزی حکومت بہار کی ترقی کیلئے مختلف منصوبوں میں گذشتہ 9 برسوں کے دوران 92ہزار کروڑ روپئے دے چکی ہے۔ ڈاکٹر شکیل احمد نے الزام لگایا کہ بحران کے وقت بھی بی جے پی اتراکھنڈ کی واردات پر سیاست کررہی ہے۔ سی بی آئی غیر جانبدار ہوکر اپنا کام کررہی ہے اور اس ادارے کو خود مختاری دینے کیلئے مرکزی حکومت پابند عہد ہے۔ اس کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے ایم ایل سی ہری نارائن چودھری، کانگریس سیوا دل کے ضلع صدر شیوناتھ ساہ سمیت کئی لیڈر موجود تھے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں