پانچ برسوں کے دوران ایک کروڑ افراد کی لیاقت کا فروغ - وزیراعلیٰ بہار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-13

پانچ برسوں کے دوران ایک کروڑ افراد کی لیاقت کا فروغ - وزیراعلیٰ بہار

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے جمعہ کو کہا ہے کہ اگلے 5 برسوں میں ریاست کے ایک کروڑ لوگوں کی لیاقت کا فروغ کیا جائے گا۔ مسٹر کمار نے بہار کوشل وکاس مشن کے بورڈ کی میٹنگ میں کہاکہ ایک کروڑ لوگوں کے لیاقت کو فروغ کرکے ان کی آمدنی میں اضافہ کرایا جائے گا۔ رواں مالی سال 16لاکھ 2014-15ء میں 18لاکھ، 2015-16 میں 21لاکھ، 2016-17 میں 22لاکھ اور 2017-18 میں 23لاکھ لوگوں کی لیاقت کے فروغ کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس کام پر اگلے 5برسوں میں 45ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے میٹنگ میں کہاکہ رواں مالی سال میں ریاست کے 14محکموں کے ذریعہ لیاقت کی ترقی پر 720 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ گذشتہ کچھ برسوں میں دیہی علاقوں میں پلمبر (نل مستری)، راج مستری، بجلی مستری، کامگاروں اور دستکاروں کی مانگ کافی بڑھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں لیاقت کی ترقی تیزی سے ہو، اس کیلئے پنچایت سطح پرلیاقت ترقیات تربیت مرکز قائم کئے جائیں گے۔ مسٹر کمار نے کہاکہ 15سال کے عمر کے اوپر کے تمام لوگوں کے ہنر کو فروغ دینا ’کوشل وکاس مشن، کا اہم مقصد ہے۔ خاص طور سے ایسے لوگ جو اسکول چھوڑ چکے ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں