مہارشٹرا - دس ہزار کروڑ کا کوئلہ اسکام - بی جے پی لیڈر کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-08

مہارشٹرا - دس ہزار کروڑ کا کوئلہ اسکام - بی جے پی لیڈر کا الزام

بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے الزام لگایا کہ کانگریس کے لئے انتخابی فنڈ جمع کرنے کیلئے مہاراشٹرا میں 10ہزار کروڑ روپئے کے کوئلہ گھوٹالے کو انجام دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مافیاؤں، افسر اور وزراء کو ملی بھگت سے یہ گھوٹالہ کیا ہے۔ بی جے پی لیڈر نے کہاکہ اس گھوٹالے میں ریاست کے اسکول وزیر تعلیم راجندر درڈا، سابق وزیراعلیٰ اشوک چوہان اور کانگریس کے راجیہ سبھا رکن وجئے درڑا سمیت ریاست کے ایک اور موجودہ وزیر شامل ہیں۔ ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سومیا نے کہاکہ وزیر، مافیا اور نوکرشاہوں کی ملی بھگت سے 10ہزار کروڑ کے کوئلہ گھوٹالے کو انجام دیا گیا ہے۔ آئی اے ایس آفسر اے کرشنن، وی کے جے رتھ، وی کے ساور کھاڑے، سابق وزیراعلیٰ اشوک چوہان، وزیر راجندر درڈا، وجے درڈا شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سی بی آئی نے کوئلہ گھوٹالے کی جانچ شروع کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست کی کانگریس۔ این سی پی حکومت تحقیقات میں تعاون نہیں کررہی ہے۔ اس ضمن میں سی بی آئی نے پہلا خط 12 جون2012 کو بھیجا تھا۔ سومیا نے کوئلہ گھوٹالے کا موازہ آدرش گھوٹالے سے کرتے ہوئے کہاکہ آدرش گھوٹالے کی طرح کوئلہ گھوٹالے کی فائل بھی غائب ہورہی ہے۔ کوئلہ کان الاٹمنٹ کیلئے مرکز نے کس بنیاد پر سفارش کی تھی؟ درخواست کرنے والی کمپنیوں کی مالی معلومات وغیرہ دینے کی معدنی و صنعت کے محکمہ تاخیر کررہا ہے۔ ابھی تک اس گھوٹالے کے سلسلے میں ریاستی حکومت نے سی بی آئی کو کوئی معلومات فراہم نہیں کرائی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سی بی آئی نے درڈا خاندان پر فرضی حلف نامہ دے کر حکومت کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام لگایا ہے۔ سومیا نے سوال کیا کہ مسٹرکلین کہنے جاے والے وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان اس گھوٹالے سے متعلق تمام معلومات کی جانچ ایجنسی کو فراہم کرائیں گے؟ انہوں نے اس جانب شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ریاستی حکومت پوری طرح اس بدعنوانی میں ملوث ہے اور حکومت کو تمام جانکاریاں ہیں۔

BJP leader alleges coal block allocation files missing from Maharashtra govt's custody

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں