برطانیہ - دیگر سیاروں میں زندگی کی تلاش کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-08

برطانیہ - دیگر سیاروں میں زندگی کی تلاش کا آغاز

برطانیہ کے ماہرین فلکیات نے دیگر سیاروں میں زندگی کی تلاش کیلئے ازسر نو کوشش شروع کردی ہے۔ 11اداروں اور رسدگاہوں کے ماہرین تعلیم نے ایک نیٹ ورک قائم کیا ہے تاکہ دیگر سیاروں میں زندگی کی موجودگی کا سراغ لگایاجاسکے۔ برطانیہ کے سیتی ریسرچ نٹ ورک نے تحقیق کے وسیع موزوں کا احاطہ کیا ہے جس میں ایسے طریقہ کار بھی شامل ہیں جن کے ذریعہ اشاروں کا سراغ لگایاجاسکتا ہے۔ پیغامات کو سمجھنا ماہرین لسانیت کیلے کسی چیلنج سے کم نہیں ۔ گمان غالب ہے کہ دیگر سیاروں میں بھی زندگی کا وجود ممکن ہے۔ جیسا کہ کرہ ارض پر طویل عرصہ سے زندگی موجود ہے اور کئی تمدن ابھرچکے ہیں۔ جوڈرل بینک ابزرویٹری جو مانچسٹر یونیورٹی کے زیر انتظام ہے اُس کے محقق ڈاکٹر ٹم اوبرائن نے کہاکہ تحقیق کی پہلی تجویز دیگر سیاروں سے موصول ہونے والے ریڈیائی اشاروں کو سمجھنے کے سلسلے میں پیش کی گئی ہے۔ ان اشاروں سے ہی ہمیں جوڈرل بینک میں لویل دوربین قائم کرنے کی وجہ تحریک بنی۔ حال ہی میں سات ریڈیائی دوربنیں سیتی پراجکٹس کیلئے تیارکی جاچکی ہے، انہیں فائبر کرنے کی وجہ تحریک بنی۔ حال ہی میں سات ریڈیائی دوروبین سیتی پراجکٹس کیلئے تیار کی جاچکی ہے، انہیں فائبر کے عدسوں سے مربوط کیا گیا ہے اور یہ دوربینیں 217 کلو میٹر کے رقبہ میں پھیلی ہوئی ہیں۔ یہ کثیر دور بینی رویہ ان امکانات کی پیشکش کرتا ہے جن کے ذریعہ حقیقی دیگر سیاروں کے اشارے وصول کئے جاسکتے ہیں اور سیتی پراجکٹس کیلئے سب سے اہم مسئلہ ہے۔ ابتدائی دنوں میں نئے سیتی نٹ ورک کا قیام جوڈرل میں عمل میں آیا تھا اور مستقبل میں امکان ہے کہ اس کی مزید شاخیں قائم کی جائیں گی اور کائنات کے دیگر علاقوں میں ذہین مخلوق کے وجود کے بارے میں تحقیق ممکن ہوسکے گی۔ ڈاکٹر جان ایلیٹ جو لیڈس میٹرو پولٹین یونیورسی سے تعلق رکھتے ہیں۔یقین ظاہر کیا کہ تجزیہ نگار جو مواصلات کے ماہرین میں ان اشاروں کو سمجھ سکیں گے اور سائنس داں ایسی حکمت عملیاں تیار کرسکیں گے جن کے ذریعہ دیگر سیاروں سے وصول ہونے والے پیغامات کو دریافت کیا جاسکے گے ار سمجھاجاسکے گا۔ انہوں نے کہاکہ ان کے خیال میں سیتی پراجکٹس دیگر سیاروں میں زندگی کا وجود دریافت کرنے میں کامیاب رہے گا اور اس طرح کرہ ارض کی سائنسی دنیا کیلئے ایک روشنی کا مینار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ دیگر سیاروں کے پیغامات کو انگریزی میں تحریر نہیں کیا جاسکتا۔ صرف ان کوٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ سمجھا جاسکتا ہے اور ان سے مطلب اخذ کیا جاسکتا ہے۔

UK launches Search for ExtraTerrestrial Intelligence Research Network

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں