ہند چین سرحدوں میں امن کے لیے ملٹری روابط پر زور - وزیر دفاع انتونی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-07

ہند چین سرحدوں میں امن کے لیے ملٹری روابط پر زور - وزیر دفاع انتونی

ہندوستان اور چین کے درمیان قریب تر ملٹری روابط پر زور دیتے ہوئے وزیر دفاع اے کے انٹونی نے آج کہاکہ اگر دونوں فورسز بھروسہ، باہمی احترام اور اعتماد رکھیں تو سرحدوں کے پاس امن برقرار رکھنا آسان رہے گا"۔ "اگر دونوں طرف ملٹری قیادت اعلیٰ ترین سطح سے لے کر میدان پر سپاہیوں تک بھروسہ اور باہمی احترام اور اعتماد برقرار رکھ سکیں تو سرحدی علاقوں میں امن اور بھائی چارگی کی برقراری آسان ہے"۔ انٹونی نے ڈیفنس یونیورسٹی کے سیاسی افسر اعلیٰ جنرل لیوویاز کو یہ بات بتائی۔ انٹونی نے اپنے سرکاری دورے کے دوسرے روز آج یہاں پیپلز لبریشن آرمی کی اکیڈمی کا دورہ کیا۔ اس میٹنگ کے دوران وزیر دفاع اور لیوو نے دونوں ملکوں کے درمیان ملٹری تبادلوں کو بڑھانے سے اتفاق کیا۔ انٹونی نے کل چینی وزیراعظم لی کیقیانگ اور وزیر دفاع جنرل چینگ وانقوان کے ساتھ متعدد مسائل بشمول سرحدوں پر امن اور بھائی چارگی کی برقراری کے بارے میں وسیع نوعیت کی بات چیت کی تھی۔ لیوو کے ساتھ اپنی ملاقات میں انٹونی نے وزیراعظم لی اور جنرل چینگ کے ساتھ اپنی میٹنگ کا ذکر کیا۔ "ہندوستان اور چین قریبی پڑوسی ہیں۔ ہمارے تعلقات کئی شعبوں میں وسعت پارہے ہیں"۔ انہوں نے اس کے ساتھ مزید کہاکہ وہ باہمی روابط پر چینی قیادت کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا " دونوں فریق واضح اتفاق رائے رکھتے ہیں کہ ہمیں ہماری سرحدوں پر امن بھائی چارگی اور استحکام لازمی طورپر برقرار رکھنا چاہئے"۔ اس سعی میں ملٹری سے ملٹری تعاون اہم پہلو ہے"۔ اعلیٰ اختیاری وفد کے ہمراہ جو انڈین آرمی، نیوی اور ایرفورس کے اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل ہے، انٹونی نے 15,000 مربع میٹر پر پھیلے ہوئے وارسی کیمپس کا گھوم پھر کر مشاہدہ کیا اور چین کی دفاعی فورسس کے اپنے تمام تینوں فورسسز کے آفیسروں کیلئے تربیتی پرگراموں میں گہری دلچسپی دکھائی۔ عہدیداروں نے کہاکہ انٹونی نے اس اعلیٰ ملٹری اکیڈیمی کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاکہ چینی نہج کا جائزہ لیا جاسکے جبکہ ہندوستان نے حال ہی میں اپنی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا نئی دہلی میں آغاز کیا ہے جو آئندہ چندبرسوں میں تیار ہوجانے کی توقع ہے۔ ہندوستانی عہدیداروں نے کہاکہ موجودہ طورپر کوششیں ہورہی ہیں کہ تمام فورسز کیلئے مربوط ٹریننگ پروگرامس پیش کئے جائیں۔

Antony calls for closer military ties between India and China

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں