دھرمپوری - بین طبقہ جاتی معاشقہ و شادی کا درد ناک انجام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-07

دھرمپوری - بین طبقہ جاتی معاشقہ و شادی کا درد ناک انجام

دھرمپوری - بین الطبقات معاشقہ و شادی کا درد ناک انجام
ونیّر لڑ کی شوہر سے علیحدہ - دلت شوہر کی مشتبہ حالت میں موت
اے محبت تیرے انجام پر رونا آیا!

بالآخر وہی ہوا، جس کا اندیشہ تھا۔ ذات پات کے اس معاشرہ میں نا مراد عشق ومحبت نے پہلے تو فتنہ کا ایسا جال بچھا یا کہ کئی سو آپس میں بر سر پیکار ہو ئے ، گھر لو ٹے گئے، بستیاں جلا ئی گئیں، سیاسی پارٹیوں نے اسی موقع کو غنیمت سمجھتے ہو ئے اپنی الّو سیدھی کر نے کے لئے فتنہ وفسادکے شعلوں میں اپنی رو ٹیان سیھکنے لگے ۔ مگر نا مراد جوڑا اس دلدل میں ایسا پھنسا کہ پھر اٹھنے کے قابل نہ ہوا۔ پھر با لآخر وہی ہوا، جس کا بہت سارے مردم شناش ،زمانہ شناش دانشوروں کو اندیشہ تھا۔الورسن ایک دلت لڑکا ، جس نے ایک پسماندہ ذات ونّیر لڑ کی سے عشق رچا کر شادی کی ، جسکی وجہ سے گذشتہ برس بہت بڑا ہنگا مہ ہوا، دلتوں کی تین بستیاں جلائی گئیں، سیکڑوں بے گھر ہو ئے ، سیاسی پارٹیوں کی مداخلت سے حالات مزید نا ساز گار ہو ئے ، ٹمل نادو کے کئی ایک اضلا ع اس سے متا ثر ہو ئے ، حکومت نے پی ۔ ایم ۔ کے لیڈروں کو گرفتار کیا ، اس عاشق کی مشتبہ موت نے پھر دو بارہ ماحول کو کشیدہ کر دیا ہے ۔ دھرمپوری میں کر فیو نافذ کر دیا گیا ہے ۔ اسکولیں بند کر نے کا علان کیا گیا ہے ۔ دلت قریوں میں گریہ وزاری جا ری ہے ۔ رشتہ دار اور رضا کار تنظیمیں عدا لتی تحقیقات کی مانگ کر رہے ہیں۔ دلت لڑ کا الورسن کے والد کے مطابق انکا لڑ کا اتنا بزدل نہیں کہ وہ خود کشی کر لے ۔ مگر پو لیس اس کو کسی سازش سے جوڑ نے کے لئے تیار نہیں، اس کے نزدیک کسی بھی بات پر حتمی طور پر پہونچنا قبل از وقت ہے ۔ ونیّر لڑکی دویّا جس نے ابھی چند دنوں قبل الورسن کو چھوڑ کر اپنی ماں کے پا س چلی گئی، نے مدراس ہائی کو رٹ کو بتا یا تھا کہ وہ چا ہتی ہے کہ وہ ماں کے پاس رہے ، نیز اس نے کہا تھا کہ وہ اگر دو بارہ الورسن سے ملی گی تو صرف ماں کی رضامندی کے ساتھ ، ور نہ نہیں ۔ مگر عدالت سے باہر آ نے کے بعد کورٹ کے احاطہ میں نا مہ نگاروں کو جواب دیتے ہو ئے اس نے دوبارہ الورسن کے پا س جا نے کی خواہش ظا ہر نہیں کی۔اس معاشقہ اور شادی کے نتیجہ میں نہ صرف علاقہ کشیدگی کا شکار ہوا،بستیاں جلا دی گئیں، بلکہ لڑ کی کے وا لد نے بھی خود کشی کر کے اپنے آ پ کو ہلاک کر لیا تھا ۔ اس پو رے تناظر میں اگر دیکھا جا ئے تو اس میں سیاسی پارٹیوں کی اجارہ داری صاف نظر آ سکتی ہے ۔ کس طرح پی ۔ ایم ۔ کے نے اپنے سیا سی مقاصد کے لئے اس عشق و شادی کے معاملہ کو اچھا لا اور اپنے چھپے ایجنڈے کے تحت دلتوں کے خلاف محاذ آ را ئی کے لئے ا س کو استعمال کیا ۔ پی ۔ ایم ۔ کے کا واضح پلان دلت مخالف پلاٹ فارم قائم کر کے اس میں تمام پسماندہ اور بچھڑے ذاتوں کو یکجا کر نا ہے ۔ اسی پا لیسی کے تحت وہ ہمیشہ دلت مخالف تقاریر و بیا نات دینے کے عا دی ہے ۔ پی ۔ ایم ۔ کے کی اصل پا لیسی ڈراوڈی پارٹیوں سے دور رہنا اور او ۔ بی ۔ سی اور ایم ۔ بی ۔ سی ووٹوں کی اکثریت سے ایک با اثر انتخابی بلاک بنا نا ہے ۔ اسی طرح کی سیاسی حکمت عملی کے امکا نات کو اپنی پارٹی کیڈروں کے درمیان اجاگر کرانے کے لئے یو ۔ پی کے وزیر اعلی اکھلیش یادو کو دعوت دے کر یہاں بلا یا گیا تھا۔

end of an inter-caste relationship and marriage

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں