برٹش ائرویز - ڈبل ڈیکر طیارے کے ذریعے یورپ کو فضائی خدمات فراہمی کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-11

برٹش ائرویز - ڈبل ڈیکر طیارے کے ذریعے یورپ کو فضائی خدمات فراہمی کا آغاز

لندن کے ہیتھرو ایرپورٹ پر A380 کی لینڈنگ کے ساتھ ہی برٹش ایرویز کے طیارہ بیڑے میں ایک نیا اضافہ ہوا ہے۔ شہری ہوابازی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں میں برٹش ایرویز پہلی ایر لائن ہے جسے A380 ڈبل ڈیکر طیارہ موصول ہوا ہے۔ علاوہ ازیں برٹش ایرویز پہلی کمپنی ہے جو بیک وقت A380 اور بوئنگ 787 ڈریم لائنر کے ذریعہ یورپ کو فضائی خدمات فراہم کرنے جارہی ہے۔ گذشتہ ہفتہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر کے 2طیاروں نے ہیتھرو ایرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ برٹش ایرویز نے پیر کے روز یہ اعلان کیا تھا کہ 24ستمبر 2013 کو A380 طیارہ پہلی بار لاس اینجلس کو پرواز کرے گا اور 22اکتوبر کو ہانگ کانگ کیلئے روانہ ہوگا۔ صارفین اپنی نشستیں ba.com پر آن لائن محفوظ کراسکتے ہیں۔ برٹش ایرویز کے چیف ایکزیکٹیو آفسیر کیتھ ولیمس نے اس موقع پر کہاکہ ہم نے پناہ مسرتوں کا اظہار کرتے ہیں کہ ہمارے فضائی بیڑے میں بوئنگ 787 کے ساتھ ساتھ A380 ایک شاندار طیارہ اور برطانوی انجینئرنگ کا بہترین نمونہ ہے۔ ہمارے صارفین کیلئے جبہ کی کشادگی، روشنی کا انتظام اور دوران سفر آرام دلکش ثابت ہوگا۔ A380 میں469 مسافرین کی گنجائش ہے۔ نشستیں 4کیبنوں میں منقسم ہیں۔ کلب ورلڈ(بزنس کلاس) صارفین کو مرکزی عرشہ پر 44 یا پھر بالائی عرشہ پر 53نشستوں کے انتخاب کی سہولت ہوگی۔

British Airways takes first UK delivery of Airbus A380 double-decker superjumbo

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں